جامعہ گومل ڈی آئی خان کا بہیمانہ و سنگ دلانہ قتل

جامعہ گومل ڈی آئی خان

جامعہ گومل ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام وارثین مر گئے اس لیے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر کو جامعہ گومل کا سربراہ بھی بنا دیا گیا

تاکہ لینے اور دینے والا ایک ہی ہو اور ڈنڈی مار کر جامعہ گومل کا تیاپا پانچا کر کے زرعی یونیورسٹی کی گود ہری کر سکے کیونکہ جامعہ گومل سرسبز و شاداب اور زرخیز جبکہ زرعی یونیورسٹی بنجر و بانجھ ہے۔

جامعہ گومل کے کماو پوت شعبہ جات چھین کر زرعی یونیورسٹی کو دے دیے گئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو اسی لیے ہٹا دیا گیا کہ وہ جامعہ گومل کی بقا و سالمیت کی خاطر لڑ رہے تھے

مگر ڈیرہ کی وراثت کے دعویداروں نے جامعہ گومل کی پشت میں چھرا گھونپنے

میں اس لیے ساتھ دیا کہ زرعی یونیورسٹی کی گود بھری جا سکے۔

جامعہ گومل کا بہیمانہ و سنگ دلانہ قتل بیرون ڈیرہ کے لوگ نہیں کر سکتے

تھے اگر اندرون ڈیرہ کے سازشی معاونت نہ کرتے۔

پڑھیں : زرعی یونیورسٹی بناو مگر جامعہ گومل ڈی آئی خان بچاو

یہ لوگ ڈیرہ میں تعلیم و صحت، آب نوشی و آبپاشی، نکاسی آب، صفائی، بجلی و گیس،

آبی ذخائر، تجارت، انصاف، ملاوٹ، خود ساختہ گرانی، نہروں کی صفائی، متاثرین سیلاب،

قتل و غارت گری، دہشت گردی، ذخیرہ اندوذی، خواتین پر تشدد، ان کیساتھ جبری زیادتی،

بچوں اور بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی، اغوائیگی، چوری، ڈکیتی، رہزنی، لوٹ مار، کرپشن،

رشوت خوری، سود خوری، بے حیائی، تجاوزات، ٹریفک حادثات، قبضہ مافیا، دھونس

دھاندلی، چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال، سی پیک مغربی روٹ، ڈیرہ پشاور ایکسپریس وے ،

انجنیئرنگ و میڈیکل ، کامسیٹس اور خواتین یونیورسٹیوں سمیت دیگر عوامی سماجی

مسائل کے حل کے لیے تو آواز نہیں اٹھاتے، میدان میں نہیں نکلتے مگر جامعہ گومل کی

قیمت پر زرعی یونیورسٹی کے حق میں ایسے کھڑے ہیں جیسے گومل نے ان کے کلیجے

نوچ ڈالے ہوں، ان کے سینے چھلنی کر رکھے ہوں، اور زرعی یونیورسٹی ان کے زخموں

پر مرہم رکھے گی۔

مزید پڑھیں : گومل یونیورسٹی کی تقسیم نامنظور، کل جماعتی کانفرنس کا اعلامیہ

کل تک یہی لوگ جامعہ گومل کے وارث بنے پھرتے تھے مگر اب سمجھ آ گئی کہ

ان کی جنگ مفادات اور ذاتیات پر شخصیات کے خلاف ہوتی تھی

مادر علمی کے لیے نہیں۔ڈیرہ کی وراثت کے بھی یہی لوگ مدعی ہیں۔

صورت حال سب کے سامنے ہے کہ ڈیرہ خوش حالی اور ترقی سے کس قدر ہمکنار ہے؟

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

جامعہ گومل ڈی آئی خان ، جامعہ گومل ڈی آئی خان ، جامعہ گومل ڈی آئی خان

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: