جامعہ کراچی میں مخصوص نشستوں پر داخلے شروع،آخری تاریخ 21 دسمبر

کراچی:جے ٹی این پی کے نیوز: جامعہ کراچی میں مخصوص نشستوں پر

جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2023ء کیلئے مخصوص نشستوں پر داخلے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ

اختر کے مطابق تعلیمی سال 2023ء کیلئے مخصوص نشستوں

( Reserved Seats ) پر داخلوں کیلئے فارم 21 دسمبر2022ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

پاک چین تعلیمی اداروں میں دو طرفہ ڈپلومہ پروگرامز کا آغاز

مخصوص نشستوں میں سپورٹس، کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،

معذورافراد ( اسپیشل پرسنز )، آرمڈ فورسز، وکلا کے بچے، فاٹا،

شمالی علاقہ جات وآزاد جموں و کشمیر، اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم، فیس واوچر اور پراسپیکٹس

کے حصول کیلئے www.uokadmission.edu.pk پر رابطہ کرسکتے ہیں، جہاں تمام معلومات موجود ہیں۔

چھٹی تا آٹھویں جماعت کا یکساں نصاب تعلیم، ورنہ جرمانہ

داخلہ فارم کی پروسیسنگ فیس 2000 روپے کا واوچر جمع کرانے کے بعد آن لائن داخلہ فارم جمع کرایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتا ہے،

ان شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کر سکتے ہیں جنہوں نے

داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا فارم جمع کرایا ہے اور داخلہ ٹیسٹ میں

بھی شرکت کی ہے۔ داخلے پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: