جامعہ پشاور کی مالی مشکلات حل، 35 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری
پشاور: جامعہ پشاور کی مالی مشکلات حل،
سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم صوبہ خیبرپختونخوا انیلا درانی نے کہا ہے کہ جامعہ پشاور کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 35 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری کردی ہے اور قومی امید ہے کہ محکمہ خزانہ کی طرف سے یہ رقوم جاری ہونے کے بعد جامعہ کی مالی مشکلات حل ہوں گی۔
پڑھیں : جامعہ پشاور اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے بعد زرعی یونیورسٹی بھی مالی بحران کا شکار
سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم صوبہ خیبرپختونخوا انیلا درانی نے کہا کہ پیسے نہ ہونے
کے باعث جامعہ پشاور کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کے پیش نظر محکمہ اعلیٰ
تعلیم نے بروقت یہ معاملہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواکے سامنے رکھا جس پر چیف
سیکرٹری نے نوٹس لیتے ہوئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی۔ سیکرٹری محکمہ اعلیٰ
تعلیم انیلا درانی نے کہا کہ جامعات کی مالی مشکلات کے حل کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم
ٹھوس اقدامات ا ٹھا رہا ہے۔ انیلا درانی کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم صوبے میں
شعبہ تعلیم کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔
پڑھیں : چائینزایمبیسڈر سکالرشپ 2022، یونیورسٹی آف پشاور کو 4.5 ملین وصول
یاد رہے گذشتہ ایک سال سے جامعہ پشاور سمیت انجینئرنگ پشاور زرعی یونیورسٹیاں
بھی مالی بحران کا شکار تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق مالی بحران کے باعث یونیورسٹی
ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز دینے سے قاصر تھیں۔
ٹیچرزایسوسی ایشن نے حکومت کو بیل آوٹ کیلئے 29 جون تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے
قلم چھوڑ ہڑتال کی دھمکی بھی دی تھی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
جامعہ پشاور کی مالی مشکلات حل،
= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)
= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں