تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

لنکا پریمیئر لیگ ، جافنا کنگز نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

جافنا کنگز ٹائٹل دفاع

ہمبن ٹوٹا (جے ٹی این پی کے) لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے فائنل معرکے میں جافنا کنگز نے گال گلیڈی ایٹرز کو 23 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا،لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں جافنا کنگز کی جانب سے دئیے جانے والے 202 رنز کے تعاقب میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 بنا سکی ،

اویشکا فرنینڈو فائنل میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ گزشتہ روز مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں جافنا کنگز کے کپتان بھانوکا راجا پاکسا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

جافنا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا بڑا ٹوٹل سکور کیا۔ اوپننگ بلے باز اویشکا فرنینڈو نے 41 بالوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ٹوم کوہلر کیڈمور 41 بالوں پر 57 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ رحمان اللہ گرباز نے 35 رنز اور شعیب ملک نے 11 بالوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

گال گلیڈی ایٹرز کے بائولرز محمد عامر ، نوان تھشارا اور سمت پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جافنا کنگز کے 202 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا پائی۔ اوپنرز کوشال مینڈس اور دھنوشکا کوناتھلاکا نے 63 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم ان کے بعد کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

دھنوشکا نے 21 بالوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں۔ کوشال مینڈس 39 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ سمت پٹیل 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جافنا کے بائولرز ونیندو ہسارانگا ڈی سلوا اور چتورانگا ڈی سلوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہیش تھکشانا، جیڈن سیلز اور سورنگا لکمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس طرح جافنا کنگز کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کو 23 رنز سے شکست دے کر لنکا پریمیئر لیگ کی چمپئن بن گئی۔

جافنا کنگز ٹائٹل دفاع

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے