ثمر ہارون بلور کی کریمپورہ بازار آمد پر گل پاشی چیئرمین نے روایتی چادر بھی پہنائی
پشاور (بیورو رپورٹ) ثمر ہارون بلور کی کریمپورہ بازار
خیبر پختونخوا کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کا دورا، کریمپورہ بازار تعمیراتی کام کا جائزہ لیا،
اس موقع پر کریم پورہ بازار کے چیئرمین و الیکشن کمشنر حبیب اللہ کے دفتر کا دورا بھی کیا
کرپشن ٹھیکیدار نے کی یا پارٹی عہدیدار نے؟ کیا ثمر بلور تحقیقات کرانے کا دعویٰ پورا کر پائیں گی
ایم پی اے کی آمد پر گل پاشی کی اور کیک بھی کاٹا، انہوں نے حبیب اللہ کو گلدستہ دیا
اور بازار کریم پورہ کے الیکشن میں کامیاب ہونے پر مبارکباد بھی دی_
ایم پی اے ثمر ہارون بلور کی آمد کے موقع پر بازار تاجروں سمیت پارٹی کارکنان بھی موجود تھے
چند روز قبل حبیب اللہ کی سربراہی میں تاجر وفد نے ملاقات کی تھی اور مسائل سے آگاہ بھی کیا
حکومت خود کام کرتی ہے نہ دوسرے کو کام کرنے دیتی ہے، ایم پی اے
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ ایسی حکومت کے ساتھ چل رہے ہیں
جو نہ خود کام کرتی ہے اور نہ کسی دوسرے کو کام کرنے دیتی ہے حکومت سے فنڈ لینا جوئے شیر لانے
کے مترادف ہے یہ ہم جانتے ہیں کہ فنڈ لینا کتنا اذیت ناک عمل ہے انہوں نے تاجروں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ اندرون شہر میں لٹکتی بجلی کی تارے دیکھ کر رات کو نیند نہیں آتی۔
تاجروں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت، حل کی یقین دہانی
پشاور شہر کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ
آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ میں حادثاتی طور پر سیاست میں آئی ہوں لیکن اس کے باوجود آپ
بھائیوں کے تعاون سے کام ہو رہا ہے انہوں نے ملا قات کے دوران تاجروں کے مسائل بھی سنے
اور انہوں نے بازار کریمپورہ میں سڑک کی ناقص تعمیر پر تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی
چیئرمین و الیکشن کمشنر حبیب اللہ کے دفتر میں کیک کاٹا اور ثمر ہارون بلور کو روایتی چادر بھی پہنائی گئی_
جتن انتظامیہ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
ثمر ہارون بلور کی کریمپورہ بازار , ثمر ہارون بلور کی کریمپورہ بازار