تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

ثانیہ سے علیحدگی پر شعیب ملک بول پڑے، بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور/ممبئی: جے ٹی این پی کے نیوز: ثانیہ سے علیحدگی پر شعیب ملک

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے بھارتی میڈیا میں زیر

گردش ان افواہوں کہ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا میں

جہاں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں وہیں مبینہ طور پر انہوں نے

اپنے راستے بھی الگ کر لیے ہیں پر اپنی خاموشی توڑ تے ہوئے مختصر جواب دیدیا۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا نے معروف پاکستانی اداکارہ کو ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے اور اہلیہ کے تعلقات میں اختلافات

سے افواہوں پر گہرائی میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور سوال کے جواب

میں مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” افواہوں کو نظر انداز کریں“۔

پڑھیں : شعیب ثانیہ معاملہ، قانونی پیچیدگیاں اڑے آ گئیں

شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 کیلئے کراچی کنگز میں

شمولیت اختیار کر لی ہے تاہم ان کے بارے میں ان افواہوں نے اس وقت

تیزی پکڑ ی جب بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹر کے ایک مشترکہ دوست کی جانب سے طلاق کی خبروں کی تصدیق پر دعوے کئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملک اور مرزا انسٹاگرام پر ابھی بھی ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں،

جبکہ ثانیہ دبئی میں حال ہی میں ایک نئے گھر میں منتقل ہو گئی ہیں۔

کچھ دن قبل ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے تصویر جاری کی گئی

جس میں انہوں نے ٹریک سوٹ پہن رکھاہے اور وہ جاگنگ کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2010ء میں بھارتی شہر حیدرآباد میں شادی کی تھی جبکہ ولیمے کی تقریب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں منعقد کی گئی تھی۔

شعیب ملک ، ثانیہ میں علیحدگی کی وجہ عائشہ عمر قرار

ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر بھارتی میڈیا آٹ لیٹس نے ثانیہ مرزا اور شعیب

ملک میں مبینہ طلاق کا ذمہ دار معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور ان میں بڑھتی قربتیں ہیں۔

حال ہی میں شعیب ملک نے عائشہ عمر کیساتھ ایک فوٹوشوٹ کروایا،

جس کی وجہ سے دونوں کا نام پاکستان اور بھارت کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہا۔

کچھ بھارتی نیوز پورٹل کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ شعیب

ملک کے عائشہ عمر کے ساتھ مبینہ تعلق کی خبر ثانیہ مرزا کو ہو گئی تھی

جس کی وجہ سے بات علیحدگی تک پہنچی۔

ثانیہ سے علیحدگی پر شعیب ملک ، ثانیہ سے علیحدگی پر شعیب ملک

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے