تین سگے بھائیوں کو قتل کرنیوالے چوتھے بیٹے کو والدین نے معاف کردیا
کوئٹہ (جے ٹی این پی کے) تین سگے بھائیوں کو قتل کرنیوالے
کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر 27 ستمبر کو اپنے تین سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے چوتھے بیٹے کو والدین نے معاف کردیا ،
معافی کے بعد کوئٹہ کی سیشن عدالت نے ملزم کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 27 ستمبر کی رات شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے ملزم قیس خان نے اپنے سگے بھائیوں زریان سیدال اور زرنگ خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا قتل اور انصاف ۔۔،
واقعہ کی تفتیش کے دوران ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیتے ہوئے قتل کی وجہ بھائیوں کی طرف سے روک ٹوک اور جائیداد کی لالچ بتائی تھی۔
پیر کو کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن جج پانچ کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت
میں تہرے قتل میں ملوث ملزم قیس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
مقتولین کے والدین نے ملزم قیس کے اقدام کو غلطی قرار دیتے ہوئے قصاص ودیت کے تحت معاف کردیا۔
ملزم کو معاف کرنے کے بعد عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
تین سگے بھائیوں کو قتل کرنیوالے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،