پاکستانتازہ ترینکالمز،بلاگز، فیچرز

تھا زندگی میں مرگ کا کھٹکا لگا ہوا..

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کالمز، بلاگز، فیچرز / تھا زندگی میں مرگ

شروع اللہ کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

کل نفس ذائقہ الموت۔ اس میں شک نہیں ہر زندہ شخص کو ایک دن مرنا ہے لیکن اس بد قسمت ملک کے شہری اکثر حکومت اور اداروں کی غفلت سے بے موت مارے جاتے ہیں۔

یہاں زندگی کا ایسا شعبہ نہیں جہاں ہمارے ذمے دار سرکاری حکام غفلت نہ برتتے ہوں انہیں صرف اپنے مفادات و مراعات کی فکر رہتی ہے 

ان کے ماتحت جو محکمہ یا ذمہ داری ہوتی ہے اس سے بری الزمہ ہی رہتے ہیں جس کے نتیجے میں ایسے واقعات پیش آ تے رہتے ہیں 

جیسا کہ راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے کی صورت میں پیش آیا انتہائی المناک بات واقعہ میں 19قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں 11 مسافر زخمی ہوئے۔

اب تحقیقات ہوگی ،ان وجوہات کو تلاش کرنے کی سعی لا حاصل کے طور پر جن کا کبھی پتا نہیں چل سکے گا۔

سڑکوں پر "مَرنے جائیں ، مَلاریں گائیں” سی صورتحال 

ہماری سڑکوں پر بسوں اور کوچز کی شکل میں موت چلتی پھرتی نظر آتی ہے۔

اگر موجودہ قوانین پر عمل در آمد ہو تو ان حادثات میں کمی آ سکتی ہے۔ 

اگر زیادہ پرانی گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے، جو چلنے کے قابل ہیں ان کا ایک خاص وقت میں معائنہ کیا جائے!

ڈرائیور کی فٹنس ،عمر اور صحت کے لئے قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے

سڑکوں کی تعمیر ومرمت ٹرانسپورٹ کے لوڈ کے مطابق ہو ٹریفک پولیس اور

نظام متحرک و موثر ہو تو مسافروں کی زندگیاں بڑی حد تک محفوظ ہو سکتی ہیں ۔

بد قسمت بس میں طلبا اور افغان مہاجر سفر کر رہے تھے سوچ کر رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں 

جب عید کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے جا نے والے گھروں کو پہنچنے کے بچائے موت کی وادی میں جا پہنچے۔

اہل خانہ تک جب موت کی ناگہانی خبر گئی ہوگی تو بیس پچیس خاندانوں پر جو قیامت ٹوٹی ہوگی اس کا اندازہ کرنا ممکن نہیں۔

زندگی کے کسی شعبہ میں ہمیں خاطر خواہ تحفط میسر نہیں جس کی بنیادی وجہ یہ کہ ہم بحیثیت قوم

انتہائی غیر ذمہ دار واقع ہوئے ہیں۔جس کے سبب قدم قدم پر یہاں ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں ۔

اور بقول شاعر مرنے سے پیشتر بھی ہمیں موت کا کھٹکا لگا رہتا ہے۔

تھا زندگی میں مرگ کا کھٹکا لگا ہوا
اڑنے سے پیشتر بھی مرا رنگ زرد تھا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

تھا زندگی میں مرگ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے