تھائی لینڈ، بچوں کے ڈے کیئرمرکزمیں فائرنگ کے مزید 4 زخمی چل بسے
بنکاک (جے ٹی این پی کے) تھائی لینڈ بچوں کے ڈے کیئر
تھائی لینڈ کے شمالی صوبے میں بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی مزید چارافراددم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔
ہلاک ہونے والوں میں 23 بچے بھی شامل ہیں۔
بنکاک سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے مزید چارافرادجان کی بازی ہارگئے ۔
یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کی اور لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔
حملہ آور نے کچھ دیر بعد اپنی بیوی اور بچے کو بھی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق حملہ آور پولیس کا سابق اہلکار تھا،
جبکہ حملے کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا۔
پولیس نے مزید کہا کہ حملہ آور پر نشہ کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا اور اسے ایک سال پہلے
پولیس کی نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔
تھائی لینڈ بچوں کے ڈے کیئر
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،