توشہ خانہ کیس: نیب کے عمران خان سے 12 سوالات اور کپتان کا ردعمل

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس: نیب کے عمران

توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِاعظم عمران خان سے 12 سوالات کے جواب مانگ لئے، جبکہ نیب نے عمران خان کو بھجوایا گیا سوالنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی جمع کرا دیا، دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھے گئے سوالات کی تفصیل

نیب کی طرف سے بھجوائے گئے سوالنامے میں عمران خان سے تحفوں

کی فروخت کی رسیدیں طلب کی گئی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال

کیا گیا ہے کہ آپ نے توشہ خانے سے حاصل کیے گئے گفٹ کتنی بار فروخت کیے؟

نیب نے سوال کیا آپ نے کون سی چیزیں فروخت کیں؟ آپ نے کب اور کس کو گفٹ فروخت کیے؟

کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا وومن شامل تھی؟

آپ نے بطور وزیرِ اعظم پاکستان کتنے تحائف لیے؟

قومی احتساب بیورو نے عمران خان سے پوچھا ہے تحائف کی فروخت سے حاصل رقم بینک یا کیش کس صورت میں لی؟۔

عمران خان سے نیب نے کہا ہے گفٹ کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔

نیب نے ایف 7 کی دکان پر مبینہ طور پر فروخت ہونیوالے تحائف کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان سے بطور شواہد تحائف کی تصاویر بھی مانگی ہیں۔

نیب نوٹس پر عمران خان کی عدلیہ میں دائر درخواست کا متن

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب

میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا

کی ہے کہ نیب میں طلبی کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، کیس کا

فیصلہ آنے تک نیب کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے، نیب کے 16 فروری

اور 17 مارچ کے نوٹس غیرقانونی قرار دیئے جائیں، درخواست پر فیصلہ آنے

تک انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: