توشہ خانہ کیس،عمران خان نااہل قرار

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) توشہ خانہ کیس عمران خان نااہل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا۔

جس کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ۔

جمعہ کوچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سنایا۔

تاہم فیصلہ سناتے وقت 4 ارکان موجود تھے کیونکہ رکن پنجاب بابر حسن بھراونہ طبعیت خرابی کے باعث کمیشن کا حصہ نہیں تھے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹسز میں ملوث رہے،

ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کو جھوٹا بیان جمع کرانے پر آرٹیکل 63 (ون) (پی) کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو عوامی نمائندگی کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے مالی اثاثوں سے متعلق حقائق چھپائے اور حقیقت پر پردہ ڈالنے کیلئے جھوٹی اسٹیٹمنٹ جمع کرائی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جھوٹ بولنے پر عمران خان عوامی نمائندگی کے اہل نہیں رہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں عمران خان کے خلاف فوجداری کاروائی کرنے کی بھی سفارش کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمیشن نے عمران خان آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 کی شق ایک کی ذیلی شق پی کے تحت نااہل کیا ہے جبکہ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے تحت ان کی نااہلی کی مدت موجودہ اسمبلی کے اختتام تک برقرار رہے گی۔

فیصلے کے تحت عمران خان کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کر دیا گیا ہے

اور ان کی نشست خالی قرار دے کر الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کا انعقاد کرائیگا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ اسلام آباد

ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ

ہم فیصلے کے خلاف آج ہی ہائیکورٹ جارہے ہیں، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی،

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے پہلے بھی کوئی امید نہیں تھی،

الیکشن کمیشن نے شرم ناک فیصلہ دیا،

الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ پاکستان کے اداروں پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن ہوتاکون ہے یہ فیصلہ کرنے والا؟

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتاہوں اپنے حق کیلئے باہر نکلیں، پاکستان میں انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے،

پی ٹی آئی اور عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

توشہ خانہ کیس عمران خان نااہل

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: