بین الاقوامیتازہ ترینجنوبی ایشیا

تمغوں کا لالچ،آفسیرز سے شاباشی،انڈین فوجی جعلی مقابلوں میں اسپیشلسٹ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

سرینگر: تمغوں کا لالچ،آفسیرز سے شاباشی،

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل کے نہ صرف اسپشلسٹ بن گئے ہیں بلکہ بھارتی فوجی افسران بھی تمغوں اور اچھی رپورٹ کے لالچ میں اپنے ہی اعلی افسران کو ماموں بنانے لگے ہیں، جب کہ مظلوم کشمیریوں کے خون ناحق سے اپنے ہاتھوں کو رنگنا مشغلہ اور الزام پاکستان پر لگانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، تاہم پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں بھارتی فوج کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے کئی مرتبہ بے نقاب کر کے اس کا اصل چہرہ دنیا کو دیکھاتی چلی آ رہی ہیں۔

غریب کشمیریوں کو ڈرا دھمکا یا لالچ دیکر سمگلنگ کرانا، قتل کرنا مشغلہ

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں غریب کشمیریوں کو ڈرا دھمکا کر

اور پیسوں کا لالچ دے کر سمگلنگ کرواتیں ہیں اور پھر انہیں جعلی مقابلے میں قتل کر کے الزام

پاکستان کے سرتھوپ دیتی ہیں۔ تاہم پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں رواں سال فروری میں سی آئی ڈی

کا مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ کو لکھا جانے والا مراسلہ بے نقاب کر چکی ہیں۔

بھارت 1989 سے ابتک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر چکا

مراسلے میں 3 راجپوت کے حاجی پیر سیکٹر، 12 جاٹ کے اڑی سیکٹر اور لیفٹیننٹ کرنل اکشنت

کے ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر شامل ہے۔ جولائی 2020 کو بھارتی فوج نے3 کشمیریوں

کے ماورائے عدالت قتل پر بریگیڈئر کٹوچ کو معطل کیا تھا، تاہم جنوری 2021 میں اسے میڈل

سے نوازا گیا۔ بھارت 1989 سے ابتک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر چکا

ہے، مارچ 1993 میں بھارتی فورسز نے ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو شہید کر دیا تھا۔ عالمی میڈیا کئی

بار ان جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل پر آواز اٹھا چکا ہے جبکہ ہیومن رائٹس واچ اور انسانی

حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں نے بھی متعدد مرتبہ بھارتی حکومت سے ماورائے عدالت قتل کی

تحقیقات کا مطالبہ کر رکھا ہے، لیکن دہلی سرکار اس مطالبے کو مسلسل نظر انداز کرتی چلی آ رہی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

تمغوں کا لالچ،آفسیرز سے شاباشی، ، تمغوں کا لالچ،آفسیرز سے شاباشی، ، تمغوں کا لالچ،آفسیرز سے شاباشی،

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے