بین الاقوامیتازہ ترینخلیجی ممالک

تقریب کے دوران بزرگ کو تھپڑ مارنے پر نوجوان گرفتار

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ریاض (جے ٹی این پی کے) تقریب کے دوران بزرگ کو تھپڑ

سعودی عرب میں سماجی تقریب کے دوران ایک نوجوان نے معمر شخص کو تھپڑ رسید کردیا جس کی پاداش میں اس نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ویڈیو کلپ کے سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد الباحہ ریجن میں پولیس متحرک ہوگئی اور اس نے حملہ آور کو گرفتار کیا۔

پولیس نے اعلان کیا کہ سماجی تقریب میں کسی دوسرے پر حملہ کرنے والے شخص کی ویڈیو گردش کرنے کے بعد اس حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں مردوں کے درمیان پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا۔

گرفتار ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر گردش کر رہا ہے،

جس میں ایک شخص کو سماجی تقریب کے دوران ہتھیلی کے تھپڑ سے دوسرے پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔

اس سے قبل سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کرتی رہی،

سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے ہیش ٹیگ ہٹنگ دا اولڈ ہینڈ کا استعمال کرکے واقعہ

کی شدید مذمت کی اور حملہ آور کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تقریب کے دوران بزرگ کو تھپڑ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پر ہندوؤں کے مظالم

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے