تعلیمی بورڈ فیصل آباد، فرسٹ ایئر امتحانات،ری ایڈمشن کی تاریخ کا اعلان

فیصل آباد:جے ٹی این پی کے نیوز: تعلیمی بورڈ فیصل آباد، فرسٹ ایئر

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے فرسٹ ایئر سالانہ امتحان 2022 میں پاس 33 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنیوالے اور غیر حاضرطلبہ کیلئے ری ایڈ مشن کی تاریخ اور آن لائن کٹ لسٹ کی مصدقہ ہارڈ کاپی جمع کروانے، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون و پارٹ ٹو دوسرے سالانہ امتحان 2022 کے انعقاد کے شیڈولز کا اعلان کردیا۔

ری ایڈمشن کی آخری تاریخ 19 دسمبر2022 مقرر

بورڈ کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایاری ایڈمشن کے ضمن میں آخری تاریخ 19 دسمبر2022 مقرر کی گئی ہے۔

تمام کالجزکے پرنسپلز، سربراہان ہائر سیکنڈری سکولز اور الحاق شدہ کالجزکی انتظامیہ کو باقاعدہ سرکلر کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں فی طالبعلم رجسٹریشن فیس1000، پراسیسنگ فیس395 اور سپورٹس فیس100روپے مقرر کی گئی ہے۔

امیدوار مزید معلومات کیلئے انٹر برانچ سے رابطہ کریں

قواعد کے مطابق سالانہ امتحان 2022 میں فرسٹ ایئر، انٹرسال اول،

گیارہویں جماعت میں پاس،33 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنیوالے اور

غیر حاضر مگر صرف رجسٹرڈ طلبہ ہی اپنی مرضی سے پہلا نتیجہ چھوڑ کر فیصل آباد

بورڈ کی حدود میں واقع کسی بھی الحاق شدہ ادارہ میں داخلہ لینے کے اہل ہونگے۔

اس ضمن میں مزید تفصیلات، معلومات و رہنمائی کیلئے اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل

آباد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرحیم بابر ڈوگر یا انٹر برانچ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون و پارٹ ٹو دوسرا سالانہ امتحان یکم دسمبر سے شروع ہوگا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایا انٹرمیڈیٹ

پارٹ ون و پارٹ ٹو دوسرے سالانہ امتحان 2022 کے جاری شیڈول کے مطابق مذکورہ امتحان

کیلئے پیپرز یکم دسمبر بروز جمعرات سے شروع ہونگے۔

یہ امتحانات پارٹ ٹو اکیڈمک اورپارٹ ون اکیڈمک سیشن 2018-2020 اور 2020-2022 کے طلبہ کیلئے ہیں۔

پہلے گروپ کا پرچہ روزانہ صبح ساڑھے 8 بجے اور سیکنڈ گروپ کا پرچہ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا،

جمعۃ المبارک کے روز سیکنڈ گروپ کے پیپر کے اوقات دوپہر اڑھائی بجے ہونگے۔

امیدواران کو رو ل نمبرز سلپیں انکے اداروں، پرائیویٹ امیدواروں کو انکے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ پتوں پر ارسال کی جارہی ہیں،

جن امیدوارطلبا و طالبات کو27 نومبر تک رول نمبر سلپیں نہ ملیں وہ فیصل آباد بورڈ کی انٹر برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

تعلیمی بورڈ فیصل آباد، فرسٹ ایئر ، تعلیمی بورڈ فیصل آباد، فرسٹ ایئر ، تعلیمی بورڈ فیصل آباد، فرسٹ ایئر

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: