ترک شہری کے پیٹ سے متعدد سکوں سمیت 233 عجیب و غریب اشیا برآمد
مانیٹرنگ رپورٹ/ آئی آر خان :ترک شہری کے پیٹ
ترقی کے شہر ایپی کیولو سے عجیب و غریب خبر سامنے آئی ہے جسے کوئی بھی سن کر حیران رہ جائے گا واقعہ کچھ یوں ہے کہ ڈاکٹروں نے ترک شہری کے پیٹ سے 233 سکے، بیٹریاں، شیشے کے ٹکڑے اور ناخن نکال لیے۔
ترک شہری برحان دومیر اپنے چھوٹے بھائی کوپیٹ میں شدید درد ہونے کی صورت میں اسپتال لیکر پہنچے تھے،عالمی میڈیا
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ ترکی کے شہر ایپی کیولو میں پیش آیا جہاں شدید تکلیف میں مبتلا مریض کی ایکسرے اور الٹرا سانڈ رپورٹ سامنے آئی، جس میں مریض کے پیٹ میں 233 سکے، بیٹریاں اور کئی دیگر چیزیں موجود تھیں۔ترک شہری برحان دومیر اپنے چھوٹے بھائی کوپیٹ میں شدید درد ہونے کی صورت میں اسپتال لیکر پہنچے تھے، جن کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر اور اہل خانہ دنگ رہ گئے۔
آپریشن کامیاب رہا مگر پیٹ میں اتنی اشیاء جمع کیسے ہوئیں۔۔؟
ڈاکٹروں نے کئی گھنٹوں تک آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سے 233 اشیا نکالی ہیں جس میں 1 لیرا کے سکے، بیٹریاں، ناخن، مقناطیس، شیشے کے ٹکڑے، پتھر اور اسکرو شامل ہیں۔
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
ترک شہری کے پیٹ