ترکیہ شام زلزلے کی پیشگوئی کرنیوالے ولندیزی ماہر کا نیا انتباہ

ایمسٹرڈیم: ترکیہ شام زلزلے کی پیشگوئی کرنیوالے

ڈچ سیسمولوجسٹ فرینک ہوگریبِٹس نے ایک مرتبہ پھر زلزلوں کی پیشین گوئی کر کے خود کو عالمی میڈیا میں شہ سرخیوں کا موضوع بنا لیا۔ اس مرتبہ ولندیزی ماہر فرینک ہوگریبِٹس نے اپنی تازہ ترین وراننگ نما پیشین گوئی کی بنیاد سیاروں اور زمین سے مربوط ان کی نقل و حرکت پر رکھی ہے جو عمومی طور پر زلزلے کا باعث بنتی ہیں۔

پڑھیں : نیدرلینڈ کے سائنسدان کی پیشگوئی درست، ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق متنازع سائنسدان نے پیشین گوئی کی ہے کہ سیاروں کی جیومیٹری

شدید اور ہائی رسک زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے SSGEOS سے وابستہ ارضیاتی

اتھارٹی کے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کردہ اپنی وارننگ میں بتایا ہے کہ چاند اور سیاروں کی بننے والی

جیومیٹری ریکٹر سکیل پر چھ درجے زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔ جو امکانی طور پر آج 22

مئی بروز پیر کو اس سے بھی شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے

مریخ اور زحل سیاروں کی حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے ریکٹر سکیل پر 8 درجے شدت کے

زلزلے کی پیش گوئی کی تھی، جب کہ انہوں نے آنے والے مہینوں میں زلزلے کی شدت میں

اضافے اور اگست میں سب سے زیادہ شدید زلزلے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے اس متنازع ولندیزی سائنسدان نے ترکیہ اور شام میں آنیوالے زلزلے کی بھی پیش

گوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ترکیہ شام زلزلے کی پیشگوئی کرنیوالے ، ترکیہ شام زلزلے کی پیشگوئی کرنیوالے

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: