ترکیہ، دھماکے کی مرکزی ملزمہ گرفتار

استنبول (جے ٹی این پی کے) ترکیہ دھماکے کی مرکزی ملزمہ گرفتار

ترکیہ میں اتوار کے روز ہونیوالے بم دھما کے کی مرکزی کردار شامی نژاد کرد لڑکی احلام البشیر کو گرفتارکر لیا گیا جس کا تعلق علیحدگی پسند عسکری جماعت کردستا ن ورکرز پارٹی سے ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول پولیس نے استقلال ایونیو میں ہونیوالے بم دھماکے کے مرکزی کردار کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا۔

ملزمہ کی شناخت 23 سالہ احلام البشیر کے نام سے ہوئی جو شام کے شہر عفرین سے ترکیہ آئی تھی۔

ملکی سکیورٹی ایجنسیز کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ کا تعلق ترکیہ میں دہشتگرد قرار دی جانیوالی تنظیم کردستان ورکرز پارٹی سے ہے جس کے تانے بانے شام سے ملتے ہیں۔

امریکہ ، مغربی اتحاد اور اقوام متحدہ بھی اس تنظیم کو بلیک لسٹ کر چکے ہیں۔

قبل ازیں ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے کہا پولیس نے استقلال ایونیو پر بم نصب کرنیوالے شخص کو گرفتار کر لیا تاہم انہوں نے گرفتار ہونیوالے مرکز ی کردار کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر وا ئرل ہونیوالی ویڈیوز اور تصاویر سے انکشاف ہوا کہ

بم ایک خاتون نے نصب کیا تھا اور گرفتار ہونیوالا مرکزی کردار بھی خاتون ہی ہیں۔

استنبول پولیس کی جانب سے ایک تصویر اور ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے

جس میں ملزمہ کے گھر چھاپے، اس کی گرفتاری اور تلاشی کے مناظر ہیں

جبکہ تصویر میں کوئی تاریخ درج نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے ممکنہ طور پر خاتون نے جو پار سل بینچ کے نیچے رکھا

اس میں مقناطیسی بم تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اْڑا گیا،

بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوئے تھے۔
ترکیہ دھماکے کی مرکزی ملزمہ گرفتار

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: