ترقی کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا عثمان بزدار

لاہور(جے ٹی این پی کے) ترقی کا رخ پسماندہ علاقوں 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے دور دراز علاقوں بارتھی اور سلاری کا دورہ کیا وزیراعلیٰ نے بارتھی اور سلاری کے دوروں کے دوران اربوں روپے کے 11 پراجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھ دیا-

عثمان بزدار نے بارتھی پہنچنے کے بعد ایک تقریب میں زین سے بارتھی تک سڑک کی مرمت اور نالہ سنگھڑ پر پل کی تعمیرکے منصوبے کا افتتاح کیا –

زین بارتھی سڑک کی تعمیر مرمت اورنالہ سنگھڑ پر پل 68کروڑ 24 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر

ہوا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی کے قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح

کردیا-بارتھی کے قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر اوراپ گریڈیشن پر 6کروڑ روپے لاگت آئی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بارتھی کی 60بیڈ تک اپ گریڈیشن کے

منصوبے کا افتتاح کیا -تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بارتھی کی اپ گریڈیشن پر 32کروڑ 35لاکھ روپے

لاگت آئی-

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 8منصوبوں کا سنگ بنیاد

رکھ دیا –

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان میں تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا –

کوہ سلیمان تحصیل کمپلیکس 12کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا –

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی میں کوہ سلیمان پبلک سکول آف ایکسیلینس پراجیکٹ کا بھی

سنگ بنیاد رکھا –

کوہ سلیمان پبلک سکول آف ایکسیلینس بوائز اینڈ گرلز پراجیکٹ 2ارب 18کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہوگا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا

بارتھی ملٹی پرپز ہال 3 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا –

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ماڈل ڈیری فارم تونسہ شریف کے منصوبے کاسنگ بنیاد بھی رکھا-

بارتھی میں ماڈل ڈیری فارم 90کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا –

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کی 132کلو میٹر طویل رابطہ سڑکوں کی

تعمیر و مرمت کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا -کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کی 22رابطہ

سڑکیں 2ار ب 13کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوںگی-

ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منی ڈیم تھلانگ جلیبی موڑ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا –

منی ڈیم تھلانگ جلیبی موڑ35کروڑ 51لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجائے گا-

 

 

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل تونسہ او رکوہ سلیمان کے مختلف علاقوں میں ٹف ٹائل وغیر ہ

کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا –

تحصیل تونسہ اورکوہ سلیمان کے مختلف علاقوں میںٹف ٹائل اوردیگر سہولتوں پر 10کروڑ روپے

لاگت آ ئے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سلاری آمد پر این 55 چوکی والا تااین 70چاپر بلوچستان تک

سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے این 55تا این 70پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی 122کلومیٹر طویل

روڈ کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا-چوکی والا کوبراستہ زین بارتھی اور کھرڑ بزدار بلوچستان سے

ملانے والی سڑک کی تعمیر و توسیع پر 8ارب93کروڑ روپے لاگت آئے گی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لئے

وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالا-

کوہ سلیمان سمیت ہر پسماندہ علاقوں کے لوگو ںکے مسائل حل کرنا چاہتاہوں-ترقی کا رخ

پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا جہاں کبھی خاک اڑتی تھی-قومی وسائل پر محروم لوگوں کا بھی اتنا

ہی حق ہے جتنا دوسروں کا-وہاں وہاں بھی پہنچ رہا ہوں جہاں کبھی نہ وزیرآیا نہ وزیراعلیٰ پہنچے

تھے-

ترقی کا رخ پسماندہ علاقوں

 

 

 

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: