پاکستانتازہ ترین

تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم کی 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: مانیٹرنگ ڈیسک تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے سپیکر اسد قیصر کو ہدایت کی ہے

کہ 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیا جائے۔ جبکہ

منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا ہے۔

منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے عمران خان

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں

کے اجلاس میں منحرف ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع

کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

مخصوص نشستوں پر آئی خواتین ارکان منحرف کیسے ہو گئیں 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران گفتگو کرتے

ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ پارٹی پالیسی کے

خلاف جانے والوں کو ڈی نوٹی فائی کیا جاسکتا ہے۔ وہ بلیک میل نہیں

ہوں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ سے پیسہ لایا گیا ہے تین خواتین ارکان مخصوص

نشستوں پر آئیں تھیں تو پھر منحرف کیسے ہو گئیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم

= پڑھیں = وزیراعظم کوسندھ میں گورنرراج نافذ کردینا چاہئے، شیخ رشید

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے