تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے مستعفی، اجلاس کا بائیکاٹ
اسلام آ باد (جے ٹی این پی کے) تحریک انصاف کے ارکان مستعفی
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو ایک راستہ اختیار کرنا ہوگا،
ایک خودی اور خودمختاری کا راستہ ہے،دوسرا راستہ غلامی کا ہے،
جوارکان جھکے اوربکے نہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،
لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ایک طرف ایک سوچ جبکہ دوسری طرف اتحاد بیٹھا ہوا ہے،
ہماری نظر میں تحریک انصاف کیخلاف غیرفطری اتحاد ہے،
تاریخ گواہ ہے کہ ان میں کوئی نظریاتی ہم آہنگی نہیں،
کون نہیں جانتا کہ اس اتحاد میں بینظیر اورذوالفقار بھٹو کی کردار کشی کی گئی،
کمال ہے کہ آج کوئی جیت کر بھی ہارے گا اور کوئی ہار کر بھی جیت گیا،
کچھ لوگ مقدر کے سکندر ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی پٰی ٹی آئی کے متعدد ارکان استعفے ڈپٹی سپیکر کو پیش کر دیئے ،
ڈپٹی سپیکر نے استعفے جمع ہونے کی تصدیق کر دی .
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں بیرونی سازش ہو رہی ہے.
جس کا اعتراف پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کر رہی ہے،
اس کو سامنے رکھتے ہوئے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آج اس عمل کا حصہ بننا ، اس عمل میں شامل ہونا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہوگا
اور ہم اس گناہ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم کے لیے پی ٹی آئی کا امیدوار تھا میں اس انتخاب کا بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں،
ہم ایوان کی کارروائی کے بائیکارٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے پر میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی باقی جماعتوں کی نسبت ایک نئی جماعت ہے
لیکن ہم نے پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج ہمارے مخالفین ہمارے خلاف ایک ہوگئے ہیں
لیکن ان کے نظریات میں کوئی ہم آہنگی اور اتفاق رائے نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف اتحاد کرنے والے ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کاررائیاں کرتے رہے ہیں.
ایک دوسرے پر بد ترین الزامات لگاتے رہے ہیں،
ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے ہیں،
ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت نکالنے کی بات کرتے رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کو خودداری دی۔
شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ وہ قوم پر مسلط کیے جا رہے ہیں،
ایک عارضی بندوبست کر کے جوڑ توڑ کرکے وزیراعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں
لیکن یہ اتحاد اور یہ بندوبست زیادہ دیر نہیں چل سکے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ آج 11 اپریل ہے، آج نامزد وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی تھی،
ان پر آج فرد جرم عائد ہونی تھی، آج اس پیشی سے فرار حاصل کیا جا رہا ہے،
اب ان کیسز کو دفن کیا جائے گا، اور اگر ایسا کیا جاتا ہے تو پھر ایک بات اور ثابت ہوجائے گی کہ عوام کے لیے ایک قانون اور خواص کے لیے دوسرا قانون ہے
اور اسی نا انصافی کے خلاف پی ٹی آئی معرض وجود میں آئی تھی۔
تحریک انصاف کے ارکان مستعفی