تاش کے سارے پتے ہمارے پاس ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) تاش کے سارے پتے ہمارے پاس
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاش کے سارے پتے ہمارے پاس ہیں،
تین جوکر کا آخری کھیل تھا وہ اب نظر نہیں آئیں گے،
اس وقت ہمارے لوگوں کو کروڑوں روپے کی آفرز کی جارہی ہیں،
ہم لوگوں کو خریدنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،جس جس کو آفر کی گئی اس نے پارٹی میں آکر بتایا ہے،
عمران خان نہ پہلے کبھی بلیک میل ہوئے نہ پی ٹی آئی کبھی ہوئی،آپ اپوزیشن کوہاتھ ملتے ہوئے دیکھیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ21، 22 اور 23 مارچ کی تاریخوں کو او آئی سی کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے،
کوشش ہے اس دوران قومی اسمبلی کا اجلاس ان تاریخوں میں منعقد نہ کیا جائے.
تاہم اس کا حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ
انہوں نے کہاکہ پارٹی کی کور کمیٹی نے فضل الرحمن سمیت تینوں سیاسی جماعتوں کے لوٹا کریسی اور لوگوں کے خریدنے کے عمل کو مسترد کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے دور میں جو اصلاحات آئی اس ایسا کسی حکومت میں نہیں ہوا،
صحت کارڈ اس کی ایک بڑی مثال ہے، عمران خان وہ لڑائی لڑ رہے ہیں جو قائد اعظم نے برصغیر میں متعصبانہ رویے کے خلاف لڑی تھی۔
روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد جب سے روسی امرا کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ ہوا ہے آپ نے دیکھا ہوگا کہ کس طرح نواز شریف، زرداری اور حتیٰ کہ ہمارے میڈیا کے مالکان کے بھی منہ اتر گئے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی نہ ہوجائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک سازش کی گئی ہے،
لیکن عمران خان یہ لڑائی بھی لڑی آج دنیا میں پاکستان کو کسی بلاک کا حصہ ہونے کے بجائے ایک آزاد خارجی پالیسی کا حامل ملک سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن کی مشکور ہے کہ وہ عدم اعتماد لائے،
اس سے ہماری جماعت مزید مضبوط ہوئی ہے۔
تاش کے سارے پتے ہمارے پاس