سعودی ولی عہد نے تاریخی مسجد قبا کی توسیع کا حکم دیدیا

مدنیہ منورہ(جے ٹی این پی کے نیوز) تاریخی مسجد قبا کی توسیع

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مدینہ منورہ
میں تاریخ اسلام کی پہلی مسجد قباء کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع شروع
کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے
دورہ مدینہ منورہ اور روضہ رسول پر حاضری کے موقع پر کیا۔

توسیعی منصوبہ خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام سے موسوم

اس توسیع کے دوران میں مسجد کے اطراف اور نواح میں ترقیاتی کام بھی شامل
ہے۔ توسیعی منصوبے کو خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام سے موسوم
کیا گیا ہے۔ نئی توسیع کے ذریعے مسجد کا مجموعی رقبہ 10 گنا بڑھ کر 50 ہزار
مربع میٹر ہو جائے گا۔ مسجد کا موجودہ رقبہ 5 ہزار مربع میٹر ہے۔ اس طرح توسیع
کے بعد مسجد میں نمازیوں کی گنجائش 66 ہزار تک پہنچ جائےگی۔

مسجد قبا کو تاریخ کے ادوار میں فن تعمیر و توسیع میں اہمیت حاصل رہی

مسجد قباء پہلی ہجری میں بنائی گئی تھی۔ تو سیع کے منصوبے میں مسجد قبا کے
اطراف اور نواح میں واقع علاقوں اور تاریخی مقامات پر بھی ترقیاتی کام شامل ہیں۔
یہ کل 57 مقامات ہیں جن میں کئی کنوئیں، کھیت، باغ اور رسول اللہ کے زیر استعمال
تین راستے ہیں۔ اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد کا اعزاز رکھنے والی مسجد قبا کو تاریخ
کے ادوار میں فن تعمیر اور توسیع کے حوالے سے اہمیت حاصل رہی ہے۔

منصوبے سے زائرین کے لیے گنجائش میں بھی اضافہ ہو گا

شہزاہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے حج اور عمرہ
سیزن کے دوران زائرین کے لیے گنجائش میں بھی اضافہ ہو گا۔ مسجد قبا تک آنیوالی
تمام سڑکوں کی مرمت کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین آسکیں۔ اس حوالے
سے ولی عہد کا کہنا تھا کہ توسیع کے منصوبے کا مقصد مسجد قبا کی مذہبی اہمیت
کو اجاگر کرنا اور طرز تعمیر کے ساتھ مسجد کے قریب واقع مقدس یادگاروں کو محفوظ
کرنا ہے جبکہ کنوؤں، کھیتوں اور باغات سمیت 57 مقامات کی تعمیر اور بحالی بھی
اسی منصوبے کا حصہ ہے۔

مسجد قباء روضہ رسولْ سے جنوب میں 5 کلومیٹر پر واقع

خیال رہے مسجد قبا تاریخ اسلام کی پہلی مسجد ہے جسے نبی کریم نے اپنے ہاتھوں
سے تعمیر کیا تھا یہ مسجد نبوی کے جنوب میں پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
مدینہ منورہ کے دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبوی میں
نماز بھی ادا کیا اور معترین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

تاریخی مسجد قبا کی توسیع ، تاریخی مسجد قبا کی توسیع ، تاریخی مسجد قبا کی توسیع

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید اہم ترین خبریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: