تاجر جابر موتی والا کی برطانوی حکومت کیخلاف فتح، حسین حقانی مضطرب

کراچی، واشنگٹن:جے ٹی این پی کے نیوز: تاجر جابر موتی والا کی برطانوی

شہر قائد کراچی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین جابرموتی والا نے برطانوی حکومت کے خلاف 3 کیس جیت لیے۔ دوسری طرف امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے اپنے وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے خلاف سازشی نظریات کا ہتک عزت کے قوانین کے دائرے میں آنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈیلی میل نے مضمون میں دیگر الزامات پر معذرت نہیں کی، برطانوی صحافی

تفصیلات کے مطاب جابر موتی والا کے وکلا نے برطانوی

حکومت کیخلاف ویزا منسوخی، غیر قانونی حراست و قانونی

اخراجات کی ادائیگی کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ جابر

موتی والا کے حق میں آیا ہے۔ رائل کورٹ آف جسٹس نے ہوم

آفس کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے جابر موتی

والا کا ملٹی پل انٹری ویزا بھی بحال کر دیا۔ واضح رہے جابر موتی والا کو اسکاٹ لینڈ یارڈ

نےامریکہ کی درخواست پر ایجوئیر روڈ سے گرفتار کیا تھا۔

عمران خان سازشی نظریات ترک کر دیں، حسین حقانی

Hussain Haqani

دوسری طرف امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی

گذشتہ روز واشنگٹن میں ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا

کہ میں نے رابرٹ گرینیئر کے لیے محض پاکستان کی سیاست و معیشت پر کچھ تحقیقی کام کیا، یہ لابنگ نہیں ہے،

اس حوالے سے متعلقہ امریکی قانون واضح ہے کہ یہ لابنگ نہیں۔ عمران خان کے دعوے اور کسی کے ٹوئٹر تھریڈ ( سلسلہ وار ٹوئٹس ) کے ذریعے شروع کیا گیا یہ سارا معاملہ محض ایک سازشی تھیوری ہے،

یہ میرے پی ٹی آئی کی لابنگ یا پاکستانی فوج کیساتھ کام کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

حسین حقانی نے سابق وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ عمران

خان کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ قانونی نتائج کا سامنا کرنے کے بجائے یہ سازشی نظریات بیان کرنا چھوڑ دیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

تاجر جابر موتی والا کی برطانوی , تاجر جابر موتی والا کی برطانوی

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: