تاجر برادری کی خدمت میری ٹیم کا نصب العین ہے، جاوید اختر
پشاور : فورم رپورٹ/ بیورو چیف/ عمران رشید خان: تاجر برادری کی خدمت
اکیس سال تاجروں کی خدمت کی ہے، تاجر رہنما
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قدیمی مقام گھنٹہ گھر سے متصل معروف تجارتی مرکز کریم پورا نمبر ون میں مارچ کو ہونیوالے بازار کے انتخابات کے سلسلے میں سرگرمیاں عروج پر ہیں.
جرنل ٹیلی نیٹ ورک پی کے کی جانب سے فورم کا اہتمام
اس سلسلے میں جے ٹی این انٹرنیشنل میڈیا ویب کی جانب سے فورم کا اہتمام کیا گیا ہے۔
فورم میں اکیس سالوں کے دوران مسلسل نو مرتبہ بازار کریم پورا کی صدارت کے عہدے پر کامیاب ہونیوالے
جاوید پینل سے 7 امیدوار انتخابی میدان میں اترے
تاجر رہنما امیدوار برائے صدارت جاوید اختر اور اپنی انتخابی ٹیم جس میں
امیدوار برائے جنرل سیکرٹری حاجی ندیم گل نائب صدارت کے امیدوار
عنایت الرحمان، امیدوار برائے جائنٹ سیکرٹری پیر وقار جمال، امیدوار
برائے فنانس سیکرٹری سید اویس اعجاز اور پریس سیکرٹری کیلئے
انتخاب لڑنے والے جمیل الرحمان نے اظہارِ خیال کیا ہے
ووٹ ضمیر کی آواز اور ایک اہم ترین امانت ہے۔۔!
جاوید اختر نے کہا پستیوں سے نکل کر کامیابی و ترقی کا راز جمہوری و انتخابی عمل کے باقاعدہ تسلسل میں پنہاں ہے۔تاجر برادری کے حقوق و سر بلندی کیلئے ووٹ کا تقدس برقرار رکھنا اور ووٹ کا صحیح استعمال ضروری ہے، ووٹ ضمیر کی آواز اور یہ ایک بہت بڑی و اہم امانت ہوتی ہے۔
برادری کے حقوق کا حفاظت ہمارا اولین فرض
ووٹ کی شکل میں خیانت معاشرے پر نہایت برے اثرات مرتب کرتی ہے۔
تاجروں کو بلا سود آسان اقساط پر قرضے فراہم کئے جائینگے۔ جاوید اختر
تاجر برادری کے حقوق کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اور یہ فرض بہتر طور پر تبھی ادا ہوگا. جب تاجر برادری کی جانب سے 4 مارچ کو صحیح چناؤ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا دانشمندانہ استعمال کیا جائیگا۔
تاجر کسی قسم کے جھانسے میں نہ آئیں
تاجر کسی قسم کے جھانسے میں نہ آئیں، ماضی کے کردار کا تجزیہ کریں. انہوں نے کہا کہ کریم پورا بازار کی غیور تاجر برادری کو امیدواروں کے پُرفریب نعروں اور دل کش منشور کے جھانسے میں آنے کی بجائے ان کی کارکردگی اور ماضی کے کردار کا تجزیہ کرنا چاہیے۔ ہماری ٹیم خدمتِ تاجران کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔
ہمارا ماضی کسی سے پوشیدہ نہیں، جتن فورم میں گفتگو
میرا اور میری پوری ٹیم کا ماضی اور حال روز روشن کی طرح عیاں ہے، میرے اکیس سالہ صدارتی ادوار میں کبھی تاجروں کے حقوق پر سودا بازی نہیں کی، اور نہ ہی اپنی ٹیم میں کبھی کسی مفاد جرائم پیشہ یا مفاد پرست شخص کو شامل کیا بلکہ معاشرے باالخصوص نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹنے والے قبیح دھندے کا خاتمہ کرتے ہوئے بازار سے پرائز بانڈز، کرکٹ میچز پر سٹہ بازی اور پرچی جواء کی دکانیں بند کرائی ہیں۔
آنیوالی نسل پڑھی لکھی دیندار یا قمار باز، فیصلہ آپ پر ۔۔۔
فورم میں مشترکہ بیان میں جاوید پینل کے امیدواروں نے کہا کہ فیصلہ تاجر برادری پر چھوڑتے ہیں کہ وہ نئی آنیوالی نسل کے ہاتھ میں قلم، کتاب و تسبیح دیکھنا چاہتے ہیں یا انکے ہاتھ میں چھکا تھمانے والوں کے حوالے کرکے مستقبل کا قمار بازی..
کریم پورہ میرا گھر، تاجر بھائی فیملی ممبرز ہیں
جاوید اختر نے کہا ہے کہ تاجروں کی خدمت میں ہمیشہ پیش رہا ہوں کارکردگی کی بنیاد پر نو مرتبہ الیکشن لڑ چکا ہوں اور اس دوران کریم پورہ کی تاجروں نے کبھی مایوس نہیں کیا، بلکہ ہمیشہ کامیابی سے ہم کنار کرایا اسی وجہ سے کریمپورہ بازار کو اپنا گھر اور تاجر برادری کو فیملی ممبرز سمجھتا ہوں
تاجر برادری 4 مارچ کو جاوید پینل پر جیت کی مہر ثبت کرینگے
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بازار کے وسیع تر مفادات اور بہترین مستقبل کیلئے تاجر بھائی 4 مارچ کو پورے(جاوید پینل) کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ استعمال کرینگےاور کامیاب ہوکر ٹیم ورک کے تحت تاجروں کے مسائل حل کریں گے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
تاجر برادری کی خدمت ، تاجر برادری کی خدمت ، تاجر برادری کی خدمت
===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)