بیرونی مداخلت، غلامی سے نجات ، تاجر برادری بھی کپتان کی ہمنوا
پشاور(عمران رشید خان) تاجر برادری بھی کپتان کی ہمنوا
ٹریڈرز الائنس فیڈریشن خیبر پختونخوا اور پشاور ٹریڈرز چیمبر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے 20مئی کے بعد اسلام آباد آنے کی کال پر عوام کے ساتھ مل کر پاکستانمیں بیرونی مداخلت اور رجیم چینج کے خلاف آواز اٹھانے کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت، رجیم چینج کی مذمت
تفصیلات کے مطابق سینر تاجر رہنما و سماجی کارکن چیف ایگزیکٹیو ٹریڈرز الائنس فیڈریشن خیبر پختونخوا اور صدر پشاور ٹریڈرز چیمبر غلام بلال جاوید کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ملکی معاملات میں ہوئی بیرونی مداخلت اور اس کے نتیجے میں رجیم چینج کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے باہمی
مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد کال کی مکمل حمایت اور اس میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا گیا۔
تاجر وطن کی سلامتی و تحفظ کیلئے عمران خان کیساتھ ہیں،غلام بلاول
اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر پشاور ٹریڈرز چیمبر غلام بلال نے کہا کہ ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس مشکل گھڑی میں پشاور کی تاجر برادری پاکستان اور اس کی سلامتی و تحفظ کرنے والی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،اجلاس میں سابق ممبر کینٹ بورڈ غلام حسین چاند بابر ،بابائے تاجران امین حسین بابر ،جزل سیکرٹری ٹریڈرز الائنس منور خورشید ایڈیشنل چیئرمین ٹریڈرز الائنس حسنین شیراز ،سابق ایم پی اے عارف یوسف اور دیگر نے شرکت کی ۔
بلال جاوید کا فیصلہ جراتمندانہ ، ہم ساتھ ہیں ، حسنین شیراز
اجلاس سے اپنے خطاب میں ایڈیشنل چیئرمین ٹریڈرز حسنین شیراز نے کہا پشاور ٹریڈرز چیمبر کے صدر غلام بلال جاوید کے اس جراتمندانہ فیصلے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مکمل حمایت کرتے ہیں،انشا اللہ کے پی کے کی تمام تاجر تنظیمیں بھی وطن عزیز کی حقیقی آزادی ،خود مختاری
یقینی بنانے کیلئے عمران خان اور پاکستان کے غیور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا جلد اعلان کریں گی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
خبروں و اشتہارات کیلئے ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف سے رابطہ کریں وٹس ایپ :
92-314-9288665+
پشاور چھاؤنی کے تاجر رہنماؤں نے 9 مارچ کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا
تاجر برادری بھی کپتان کی ہمنوا