تاجر اتحاد خیبرپختونخوا کا انتظامیہ کیساتھ ملکر تجاوزات کیخلاف آپریشن کرانے فیصلہ
پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان تاجر اتحاد خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کینٹ میں تجاوزات کے خاتمے اور خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور تاجر تنظیم کے وفد کے مابین مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جسمیں امن کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت
کی،
یہ بھی پڑھیں۔ رمضان المبارک آمد، پولیس سربراہ اور تاجر رہنماؤں میں مذاکرات
اجلاس میں پشاور کینٹ بے ہنگم ٹریفک، تجاوزات اور سرکاری نرخناموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور مسائل کے حل اور فوری اقدامات اٹھانے کیلئے دوطرفہ اعتماد اور تعاون کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
باہمی تعاون سے مسائل حل ہونگے، شفیع اللہ خان
ڈپٹی کمشنر شفیع اللہ خان نے شرکاء سے بات
چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور تاجر برادری
ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں اور باہمی تعاون
کے زریعے ایک اچھے معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے،
تجاوزات خاتمے سے پیدل چلنے والے عوام کو سہولت ملے گی تو دوسری جانب ٹریفک کے بہاؤ میں خلل نہیں ہوگا اسی طرح سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد سے خریداری کے عوامی دلچسپی میں اضافہ جبکہ تاجروں کے مال کی نکاسی کا عمل بھی مزید تیز ہوگا، معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والی برائیوں ودیگر مسائل کے جڑ سے خاتمے کے لئے انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان مکمل تعاون لازم و ملزوم قرار دیا ہے۔
تجاوزات قائم کرنیوالوں کے حامی نہیں ہیں، تاجر رہنما مجیب الرحمان
اس موقع پر تاجر اتحاد خبیر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمٰن کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کرنیوالے وفد، امن کمیٹی ممبران کی جانب سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ تجاوزات
کے خاتمے خودساختہ مہنگائی اور دیگر مسائل
کے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کنٹونمنٹ بورڈ ودیگر انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی
بناتے ہوئے مشترکہ آپریشن میں تاجر برادری بھر
پور تعاون حصہ لے گی، اور تاجر برادری کو قانون شکن عناصر کی حمایت کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔
آخر میں تاجر رہنماء وفد اور امن کمیٹی ممبران نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دوستانہ تعلقات، تعاون میں بہتری کیلئے بھر پور کردار کو سہراتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا
اجلاس میں تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر
مجیب الرحمٰن کی سربراہی میں مختلف بازاروں
کے صدور جس میں ظفر منہاس صدر عزیز خان
صدر شفیق خان صدر عامر رضا کاظمی اور دیگر
صدور اور امن کمیٹی کہ ممبران شریک ہوئے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ضرور پڑھیں۔ خیبرپختونخوا میں یومِ پاکستان کس نے کیسے منایا؟ جتن کی خصوصی رپورٹ
تاجر اتحاد خیبرپختونخوا