مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی 71ویں سالگرہ منائی گئی
بے تاج بادشاہ معین اختر
لاہورجے ٹی این پی کے) فن مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی 71ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی ، فن کی دنیا میں مزاح سے لے کر پیروڈی تک اسٹیج سے ٹیلی ویژن تک معین اختر وہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن اور اردو مزاح کی تاریخ نامکمل ہے۔
معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوںنے 1966ء میں 16سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا، معین اختر کی وجہ شہرت کسی ایک شعبے کی مرہون منت نہیں تھی،
وہ فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے۔انہوں نے بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان اور ہدایت کار اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوایا، ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں روزی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی ،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین نمایاں ہیں۔
ان کے مشہور اسٹیج ڈراموں میں، بچا ئومعین اخترسے، ٹارزن معین اختر، بے بیا معین اختر، بکرا قسطوں پر، بایونک سرونٹ، بس جانے دو معین اخترقابل ذکر ہیں۔مادری زبان اردو ہونے کے باوجود آپ کو انگریزی، سندھی، پنجابی، پشتو، ہندی، بنگالی، گجراتی سمیت دیگر زبانوں پر مہارت حاصل تھی جو آپ کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے 1974میں فلم تم سا نہیں دیکھا کے علاوہ مسٹر کے ٹو اور مسٹر تابعدار میں کام کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام لوز ٹاک میں انور مقصود کے ساتھ ان کی جوڑی بہت جمی اور پروگرام بھارت میں بھی بیحد مقبول ہوا، جو پانچ سال تک جاری رہاجس میں انہوں نے چار سو کے قریب مختلف روپ دھارے۔بالی ووڈ کے شہنشاہ دلیب کمار اور امیتابھ بچن بھی معین اختر کی اداکاری کے مداح تھے۔
بے تاج بادشاہ معین اختر
ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں