بیک ڈور مذاکرات بے نتیجہ، عمران خان کا لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کودینے کا اعلان
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) بیک ڈور مذاکرات بے نتیجہ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان جمعہ کو کرونگا،
بیک ڈورچینل سے ہمیشہ بات چیت ہوتی رہتی ہے،تاہم مجھے بیک ڈورمذاکرات کا کوئی نتیجہ نظر نہیں آرہا، جب سے امپورٹڈ حکمران آئے ہیں ،انہوں نے میری پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی،
انہو ں نے میڈیا ہائوسز کیساتھ مل کر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا، جب عوام باہر نکلے تو یہ خوفزدہ ہو گئے ۔
25مئی کو احتجاج پر ظلم کیا گیا، لوگوں کے گھروں میں گھس کر چھاپے مارے گئے ، پوری قوم ان کو جانتی ہے ،جب مشکل وقت آتا ہے یہ بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں،
یہ جمہوری لوگ نہیں یہ مافیا ہے، پاکستان کو مسلم لیگ(ن)نے گرے لسٹ میں ڈلوایا تھا، حماد اظہراوران کی پوری ٹیم نے بہت محنت کی، پوری قوم کومبارکباد دیتا ہوں،
یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد
ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں، کیونکہ ملک کے مسائل کے حل کا ایک ہی راستہ الیکشن ہے، مجھے پورا یقین ہے انہوں نے الیکشن نہیں کرانے، ضمنی الیکشن یہ ہارگئے اب تویہ الیکشن نہیں کراسکتے،
شہبازشریف توڈکی میں چھپ کرلوگوں سے ملتا تھا اسے کیا بات کروں؟
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے ہمر ا ہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا روپیہ گرتا ہے تو ان کو کوئی فکر نہیں،
ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے کمزور حلقے چنے تھے، کراچی میں دھاندلی قوم کے سامنے ہے، وہاں کچھ نہیں ہوگا یہ ملے ہوئے ہیں،
ا نہو ں نے جو طریقے اختیار کیے کبھی نہیں ایسا دیکھا تھا، شاید بھارت کے جاسوس سے
ایسا سلوک ہوتا ہو، جو کچھ ہو رہا ہے جمہوری دورمیں کبھی نہیں دیکھا،
شہبازگل پر تشدد دیکھ کر رد عمل دیا تھا، شہبازگل پرجنسی تشدد کیا گیا، میں تویقین نہیں
کر رہا تھا جب تصویریں دکھائیں تب مجھے اندازہ ہوا،
اعظم سواتی پر تشدد، ہرفورم پر لیکر جائیں گے، مجھے افسوس ہے عدلیہ نے کسٹوڈیل تشدد پر سوموٹو نہیں لیا،
اگر عدلیہ اسوقت سوموٹو لیتی تو اعظم سواتی پر تشدد نہ ہوتا۔ عمران خا ن نے کہا اعظم سواتی
کے گھرکی دیوار یں پھلانگ کر اندرگھسے، ہمارے معا شر ے میں چادر اور چار دیواری کے
تقدس کا خیال کیا جاتا تھا،
جرم ان کا یہ تھا کہ کسی بڑے آدمی پر تنقید کر دی تھی، کونسا قانون اس طرح کے کام کی
اجازت دیتا ہے، ایف آئی اے نے ان کو پکڑ کر کسی اور کے حوالے کیا،
چیف جسٹس صاحب پوچھیں، ان کو کس نے ننگا کر کے مارا، یہی کچھ شہبازگل کیساتھ کیا گیا تھا،
کیا ایسے لوگوں کیلئے ملک میں کوئی قانون نہیں؟
اگر یہی کچھ ہوگا توپھرملک بنانا ری پبلک ہی بنے گا، کیا ایسا کرنے سے اداروں کی عزت ہوگی؟
نامعلوم افراد جو مرضی کریں سب لوگ نام لینے سے ڈرتے ہیں، لوگوں کو اٹھاتے ہیں
ا و ر کہتے ہیں عمران کیخلاف بیان دو، شہبازگل کو بار بار کہتے رہے کہو تمہیں عمران
نے کہا ، یہ کون لوگ ہیں یہ ملک دشمن ہیں اور ایسی حرکتوں سے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں،
سارا کچھ جرائم پیشہ افراد کیلئے کیا جا رہا ہے، اسحاق ڈارنے بیان حلفی دیا شریف فیملی
کیخلاف منی لانڈرنگ کرتا تھا،
شہبازشریف اوراس کے بیٹے کو 16ارب کیس میں سزا ہونیوالی تھی، نواز شر یف مفرور،
مجرم ملک کے فیصلے کر رہا ہے، زرداری کے کیسزبھی معاف ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا پولیس نے کل صالح محمد کو الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج پرپکڑااور
ان کیساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا برطانوی وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا اور اپوزیشن کہہ رہی ہے
الیکشن کراوٗ، یہ مافیاپا کستا ن میں سازش کے تحت اقتدارمیں آیا،
سندھ ہائوس میں لوگوں کے ضمیرخریدے گئے، الیکشن کمیشن کو نظرنہیں آرہا؟
عمران خان
بیک ڈور مذاکرات بے نتیجہ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،