تازہ ترینخواتینزیرِعنوانسچے واقعات،کہانیاں

بیک وقت 9 شوہروں والی خاتون اور ایک وقت میں دو شادیاں کرنیوالا مرد

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather


تلنگانہ،رانچی (جے ٹی این پی کے) بیک وقت 9 شوہروں والی خاتون

قارئین بھارت سے یوں تو روازنہ کی بنیادوں پر ششدر کر دینے والی خبریں پڑھنے اور سُننے

کو ملتی ہیں لیکن آج یہ سچے واقعات پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ کیوں کہ

ایک بھارتی خاتون کی بیک وقت نو خفیہ شادیوں کا انکشاف ہوا ہے، تو دوسری جانب ایک بھارتی

مرد کے بیک وقت دو خواتین سے شادی کرنے کی اطلاعات نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

سواپنا کرانتی نے خفیہ طور پر 9 الگ الگ مردوں سے شادیاں کیں، کسی شوہر علم نہ ہونے دیا

دونوں سچے واقعات کی تفصیلات کچھ یوں ہے کہ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سواپنا

کرانتی نامی خاتون نے خفیہ طور پر 9 الگ الگ مردوں سے شادی کیں اور کسی بھی شوہر کو اس

معاملے کا علم ہونے نہیں دیا۔ سواپنا کرانتی نے اپنے کسی بھی شوہر سے علیحدگی اختیار نہیں کی

بلکہ ان کی آنکھوں میں دھول جھونک کر پرسکون زندگی گزار رہی تھی، تاہم سواپنا کے ایک شوہر

کو جب اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے علیحدگی کا فیصلہ کیا جس پر خاتون نے اس کیخلاف پولیس

سٹیشن میں شکایت درج کروائی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ خاتون نے پولیس سٹیشن کے سامنے احتجاج

بھی کیا۔ جب شوہر وہاں پہنچا اور اس نے اپنی بیوی کی دیگر خفیہ شادیوں کی تفصیلات شواہد کی شکل

میں پولیس کے حوالے کیں تو پولیس افسران حیرت زدہ ہو گئے۔ پولیس نے اس معاملے کی جانچ پڑتال

کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہے، تاہم خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

دو خواتین سے بیک وقت شادی قانونی مسئلہ، مگر دونوں ہی عزیز، نوجوان سندیپ اوران

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے گاﺅں لوہردگا سے تعلق رکھنے والے سندیپ اوران

نے اپنی دو دوستوں کوسوم لاکرا اور سواتی کماری سے ایک وقت میں پسند کی شادی کر لی کیونکہ وہ کسی

ایک کو بھی چھوڑ نہیں سکتا تھا۔ سندیپ اوران اور کوسوم گزشتہ تین برسوں سے ایک دوسرے سے محبت

کرتے تھے لیکن ان کی کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب سندیپ کی ملاقات سواتی کماری سے گزشتہ برس

کام کے دوران ہوئی۔ سندیپ اور سواتی کماری کے گھر اور گاﺅں والوں کو ان کے تعلقات کے بارے میں معلوم

ہوا تو معاملہ پنچایت تک پہنچ گیا۔ پنچایت نے فیصلہ کیا کہ سندیپ دونوں خواتین سے ایک ہی وقت میں شادی

کرے، جس پر خواتین سمیت ان کے گھر والوں نے کوئی اعتراض نہ کیا اور سندیپ اروان نے کوسوم اور سواتی

کماری سے بیک وقت شادی کر لی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دُلہا سندیپ نے کہا دو خواتین کے

ساتھ شادی کرنے میں قانونی مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں اور دونوں میں سے

کسی کو بھی نہیں چھوڑ سکتا تھا اس لئے دونوں کو اپنا شریک زندگی بنا لیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بیک وقت 9 شوہروں والی خاتون ، بیک وقت 9 شوہروں والی خاتون ، بیک وقت 9 شوہروں والی خاتون

= پڑھیں = پاکستان سمیت دنیا بھر سے سچی کہانیاں اور واقعات

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے