بیٹے اور پوتی کے بعد دادا نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی

کراچی (جے ٹی این پی کے نیوز) بیٹے اور پوتی کے بعد دادا

مملکت خداداد پاکستان کے ایک ہی خاندان کی تین نسلوں نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا ریکارڈ

بنا کر تاریخ میں اپنا نام رقم کر الیا، باپ اور بیٹی کے بعد دادا کے عالمی ریکارڈ کو گنیز بک اور

ورلڈ ریکارڈ نے تسلیم کرتے ہوئے 70 سالہ نسیم الدین کو 2 سرٹیفکیٹ ارسال کئے جو انہیں

موصول ہو گئے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ویڈیو بھی اپنے آفیشل پیج پر اپلوڈ کر دی جس کو اب تک

ایک کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

نسیم الدین کی مٹھی میں سیب توڑنے کے مقابلے میں برطانیہ کو شکست

بیٹے اور پوتی کے بعد دادا نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی
70 سالہ نسیم الدین جو پیشہ کے لحاظ سے ویلڈر ہیں نے ایک ہاتھ سے
مٹھی میں 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑنے کے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی https://jtnpk.com

تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی 70 سالہ نسیم الدین جو پیشہ کے لحاظ سے ویلڈر ہیں نے ایک ہاتھ سے

مٹھی میں 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑنے کے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی تھی، جبکہ اس

کے بعد اپنے ہی ریکارڈ کو 21 مرتبہ مٹھی میں سیب توڑ کر مزید بہتر کیا تھا، جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ

نے باقاعدہ منظور کرتے ہوئے انہیں تصدیقی ایمیل بھی جاری کی اور گنیز ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب

سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیں، جنہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

ملک کا نام روشن کرنے پر نہال نسیم الدین نے ریکارڈ قومی کرکٹ ٹیم کے نام کر دیا

بیٹا ایم ارشد مارشل آرٹ میں تو پوتی فاطمہ بھی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر
مارشل آرٹس میں پوری دنیا میں سب زیادہ 77 عالمی ریکارڈز بنانے والے محمد
راشدhttps://jtnpk.com

70 سالہ نسیم الدین نے یہ اعزاز گینز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر قائم کر کے نئی تاریخ بھی رقم کی،

گنیز بک کی جانب سے سرٹیفکیٹ موصول کرنے کے بعد نسیم الدین نے کہا کہ ساری زندگی لوہے

کے ساتھ کام کیا ہے، اس لیے ہاتھ بھی لوہے کا ہی ہو گیا ہے، خواہش تھی کہ میں اپنے پیارے وطن پاکستان

کا نام روشن کروں، اب جب کہ مجھے یہ سرٹیفکیٹ بھی مل گئے ہیں تو خوشی دوبالا ہو گئی ہے۔ دریں اثنا

نسیم الدین نے یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام کر دیا۔

بیٹا ایم ارشد مارشل آرٹ میں تو پوتی فاطمہ بھی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر

بیٹا ایم ارشد مارشل آرٹ میں تو پوتی فاطمہ بھی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر
نسیم الدین کی سات سالہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پوتی فاطمہhttps://jtnpk.com

نسیم الدین پاکستان کے لیے مارشل آرٹس میں پوری دنیا میں سب زیادہ 77 عالمی ریکارڈز بنانے والے محمد

راشد کے والد ہیں جبکہ ان کی پوتی فاطمہ بھی صرف 7 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بیٹے اور پوتی کے بعد دادا ، بیٹے اور پوتی کے بعد دادا ، بیٹے اور پوتی کے بعد دادا

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: