پاکستانتازہ ترین

بینظیر بھٹو حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد: بینظیر بھٹو حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے دونوں مجرموں کی اپیلیں خارج کر دیں۔

بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ کے جج منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل (ر) عنایت اللہ کی سزاوں کیخلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

واضح رہے لاہور ہائی کورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللہ کو 4 سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔

دونوں سابق فوجی افسران کیخلاف 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔

بغاوت پر اکسانے کا کیس، علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس

میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

علی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے علی وزیر کو 15 ستمبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے علی وزیر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ علی وزیر کے موبائل اور لیپ ٹاپ کا فورنزک درکار ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے