بیرسٹر محمد علی سیف بطور جرگہ پریس کلب پہنچ گئے، صحافیوں سے معذرت
پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان : بیرسٹر محمد علی سیف

پاکستان
تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم
عمران خان کے پشاور میں ہونیوالے جلسے کے
دوران پارٹی کارکنوں کی جانب سے صحافیوں
کیساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات پر صوبہ
خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی
برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ بیرسٹر محمد علی
سیف کی سربراہی میں جرگہ ٹیم جن میں پی ٹی
آئی کے سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ طورو ایس
پی رورل اور تعلقاتِ عامہ کے افسر رضوان، فرقان
نجیب اللہ خٹک، اکرام رانا، رحمت اللہ ایڈوکیٹ و
دیگر جرگہ اراکین پشاور پریس کلب پہنچ گئے


اس موقع
پر پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض، جنرل
سیکرٹری شہزادہ فہد، فنانس سیکرٹری، نائب
صدر شیخ رضوان، یاسر حسین اور ایگزیکٹو ممبر
و سابق صدر عالمگیر خان سمیت طیب عثمان
جبکہ صوبے کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ناصر حسین،
جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، نائب صدر
عمران آیاز اور خیبر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی
ایشن کے صدر فیاض عزیز، سید عامر علی شاہ
و صحافی بھی پی پی سی میں موجود تھے
یقیناً کوتاہی ہوئی، جس پر انتہائی افسوس ہے، بیرسٹر محمد علی
خیبرپختونخوا حکومت کے معاون
خصوصی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ بیرسٹر
محمد علی سیف نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ جلسے میں جو کچھ ہوا اس پر ہمیں
انتہائی افسوس ہے کوئی بھی وضاحت پیش
کرنے سے پہلے یہ کہونگا کہ یقیناً ھم سے غلطی
کوتاہی ہوئی ہے جس پر میں اپنی پوری ٹیم کے
ہمراہ صحافیوں سے معذرت کرنے یہاں آیا
ہوں،
آئندہ مناسب انتظامات کیے جائیں گے، معاون اطلاعات کی یقین دہانی
واقعے کے
بعد وزیراعلیٰ محمود خان نے فوراً مجھے بلایا
اور کہا کہ جرگہ ٹیم تشکیل دیکر صحافیوں کی
طرف جاؤ اور میری طرف سے بھی معذرت کرو،
لہٰذا میں اپنی طرف سے اور حکومت کی طرف
سے اس ناخوشگوار واقعے پر معذرت چاہتا ہوں
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جلسوں کے دوران
منجمنٹ کی زمہ داری ڈی جے بٹ کی ہوتی ہے،
صحافیوں کے مالی نقصان کا ازالہ کرینگے، جرگہ سربراہ
میڈیا کیلئے
نامناسب انتظامات کی اطلاع پر میں نے دو مزید
کنٹینر منگوائے لیکن شرکاء کی تعداد اچانک
ہزاروں سے لاکھوں ہوگئی جس وجہ سے کنٹینرز
جلسہ گاہ کے اندر لانا ناممکن ہوگیا، صحافیوں
سے بدسلوکی میں ملوث افراد کے حوالے سے
شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں میڈیا کی فوٹیج سے
تحقیقات میں مدد ملے گی اسکے علاؤہ متاثرہ
صحافیوں کے نقصان کا ازالہ کرنا بھی ہماری زمہ
داری ہے۔
صحافیوں سے پرانے مراسم ہیں امید ہے معذرت قبول کی جائیگی، ظاہر شاہ طورو
اسی طرح
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ طورو
نے کہا کہ صوبائی صدر پرویز خٹک کی ہدایت پر
پارٹی کیطرف سے صحافیوں سے معزرت کرنے
حاضر ہوا ہوں مس منیجمنٹ اور رش کی وجہ
سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، میرا اور میڈیا کا
تقریباً 40 سال پرانا تعلق ہے امید ہے کہ معذرت
قبول کی جائے گی۔
اہل قلم کیساتھ بدسلوکی برداشت نہیں کی جائیگی، ایم ریاض
پشاور
پریس کلب کے صدر ایم ریاض نے وزیراعلیٰ
خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے
اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی
میں آنے والے جرگہ اراکین سے خطاب کے دوران
کہا کہ آپ لوگ پختون روایات میں "ننواتے” صلح
صفائی کی ایک روشن روایت ہے اور آپ دوست
اس روایت کے مطابق عذر معذرت کیلئے بطورِ
جرگہ آئے ہیں جسے پختون روایت میں جھٹلایا
نہیں جاتا،
حکومتی جرگہ قبول کرتے ہیں، آئندہ خیال رکھا جائے، صدر پریس کلب
13 اپریل
کو پاکستان تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں
صحافیوں کے ساتھ جو ناروا سلوک ہوا اور جلسے
کی کوریج کیلئے آنیوالے کارکن صحافیوں کو
نشانہ بنایا گیا یہ کوئی عام یا چھوٹا واقعہ نہیں
ہے اور ایسا بھی نہیں کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا
ماضی میں بھی مختلف سیاسی پارٹیوں کے
جلسے جلوسوں میں اہل قلم کے ساتھ بدسلوکی
کی جاتی رہی لیکن مزکورہ واقعی کی نوعیت
شدت کے لحاظ سے کہیں زیادہ سنگین اور
افسوسناک ہے صحافیوں پر پتھراؤ، ذودکوب کیا
گیا اور میڈیا کوریج کے آلات چھین کر توڑ دینا
انتہائی شرمناک فعل ہے جس کے لئے مذمت کا
لفظ بہت چھوٹا ہے۔
چھ گھنٹے
قبل منجمنٹ کو نا مناسب انتظامات و ممکنہ
خدشات سے آگاہ کردیا تھا،پتھراؤ کی اطلاع پر
پولیس ترجمان و پولیس افسران کے کان پر جوں
تک نہ رینگی، صحافی تشدد کا نشانہ بنے، کیمرے،
لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل چھین کر توڑ دیئے گئے
، جرگہ کا احترام کرتے ہیں لیکن تحفظ یقینی
بنائے، جنرل سیکرٹری شہزادہ فہد
پی ٹی آئی
ورکرز کی طرف سے مخصوص ٹی وی چینل و
دیگر صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خدشات ہونے
کے باوجود نظر انداز کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،
پارٹی ورکرز کو ایجوکیٹ کرے، سیاسی جماعتوں
کے لیڈرز اور میڈیا ہاؤسز کے درمیان اختلاف کے
زمہ دار کوریج کرنے والے صحافی نہیں،
صحافیوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے
جائیں، صدر کے ایچ یو جے ناصر
حسین
حکومت
اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث
کنٹینر گرنے سے میڈیا پرسنز سمیت کئی دیگر
جانوں کا ضیاع ہوجاتا، پی ٹی آئی کے ورکرز نما
غنڈوں سے جان چھڑا کر پولیس اہلکاروں تک
پہنچا تو انہوں نے بھی مدد کرنے سے انکار کردیا،
صدر خیبر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن فیاض
عزیز
پشاور پولیس کے سربراہ اعجاز خان نے انکوائری آرڈر کردی ہے غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا، رش کے باعث میڈیا تک نہ پہنچ سکے تاہم خواتین و شرکاء کی بڑی تعداد کو بحفاظت باہر نکالا،آئندہ صحافیوں کی سکیورٹی کا مکمل خیال رکھا جائیگا، ایس پی رورل نوشیروان
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
بیرسٹر محمد علی سیف