بھوک کا عالمی پیمانہ: پاکستان خطے میں موجود پسماندہ ملک افغانستان کے برابر ہے۔،

اہم خبر/ بھوک کا عالمی پیمانہ:

ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا ہے کہ جب غذائیت بخش محفوظ اور متنوع خوراک ایک فرد اور خاندان کو میسر نہ ہو تو اس کو خوراک کا عدم تحفظ گردانا جاتا ہے،

خوراک کی عدم تحفظ سے متاثرہ بڑھوتری اور خوراک کے ضروری عناصر کی کمی پیدا ہوتی ہے

متعلقہ خبریں بھی پڑھیں
حضورﷺ کی زندگی ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے، شاہانہ عروج کاظمی
خواتین کو بااختیار بنانا ہمارا ہدف، ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی
یونیورسٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹویمن یونیورسٹی ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی طالبات سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سوات پہنچ گئیں
غذائی معلومات اور اچھی عادت کو فروغ دے کے غذائی عدم تحفظ پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے

لیکن اس کے لیے جامع اور موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز

ویمن یونیورسٹی صوابی میں شعبہ فوڈ اینڈ نیوٹریشن کی جانب سے خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

انہوں نے کہا کہ خوراک کے عالمی پیمانے کے حساب سے پاکستان 119 ممالک کی فہرست میں سے 106 نمبرپرہے.

بھوک کا یہ پیمانہ بہت خطرناک ہے۔ کیوںکہ پاکستان خطے میں موجود پسماندہ ملک افغانستان کے برابر ہے جبکہ کہ پڑوسی ممالک میں بنگلہ دیش88 ویں نمبر پر اور بھارت 100نمبر پر ہے۔

اُنکا کہنا تھاکہ اچھی خوراک کی کمی اور عدم دستیابی ذہنی اور جسمانی بڑھوتری کو بری طرح متاثرکرتی ہے

اور بھوک کو ختم کرنے اور اس پر مکمل طور پر قابو پانے کیلئے سکول میں کھانا فراہم کرنے اور

گھروں میں کچن گارڈننگ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کیلئے اچھی کوالٹی کے بیج جدید اور آبپاشی

کے نظام کو متعارف کروانا اور پروسیسنگ کی سہولت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اسی طرح پسماندہ علاقوں میں غذائی سپلیمنٹ اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

اس طرح مکمل اور جامع حکمت عملی سے ہی اس مسئلہ کاموثرحل کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پرڈرامیٹک سوسائٹی

کیجانب سے خوراک کےحوالے سے ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جبکہ طالبات نے اس دن کی اہمیت کے مناسبت

سے فوڈ سٹال لگائے جس میں وائس چانسلر نے بہترین سٹال لگانے والی طالبات میں شیلڈ تقسیم کئے۔

انہوں نےشعبہ فوڈ سائنس اورنیوٹریشن کے فیکلٹی اور سربراہ ڈاکٹر ضیاء الدین کوبہترین پروگرام منعقد کرنےپر سراہا۔

ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف سے رابطہ کرنیکے لئے وٹس ایپ بٹن کا انتخاب کریں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

بھوک کا عالمی پیمانہ:

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: