بھارت کو بڑا دھچکا، ایمیزون نے ڈسٹری بیوشن سروسز بھی بند کر دیں

نئی دہلی:جے ٹی این پی کے نیوز: بھارت کو بڑا دھچکا، ایمیزون نے

مودی سرکار میں بھارت میں عالمی مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے معاندانہ ماحول کی وجہ سے جہاں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کے بعد اب ٹیکنالوجی اور ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمیزون نے بھی خوراک کی مصنوعات کی فراہمی اورتعلیم کے بعد اپنی ڈسٹری بیوشن سروسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں ڈیزل بحران کا سنگین خطرہ ہو گیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمیزون ڈسٹری بیوشن بنیادی

طور پر بنگلورو، ہبلی اور میسور میں کام کرتی ہے اور اس میں

تقریبا 50 افراد کام کرتے ہیں۔ ڈسٹری بیوشن یونٹ کمپنیوں سے

صارفین کے سامان کو تیزی سے ترسیل کرتے ہیں اور انہیں پرچون فروشوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

ٹیک بیہومتھ نے بھی پچھلے ہفتے اپنی ٹیک سروس ایمیزون

اکیڈمی سے معاہدہ ختم کردیا۔ کمپنی نے ایمیزون اکیڈمی کورونا

لاک ڈان کے دوران شروع کی تھی جب BYJU’s، Unacademy، Vedantu اور دیگر کمپنیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی تھیں۔

دنیا کو قرض دینے والا امریکا خود قرضوں میں ڈوب گیا

کمپنی کو گزشتہ ہفتے وزارت محنت نے اس کے رضاکارانہ

علیحدگی کے پروگرام کے بارے میں سماعت کے لیے طلب کیا

تھا، یہ ایک منصوبہ ہے جس کے تحت بھارتی ملازمین کو بعض

مالیاتی فوائد کے بدلے کمپنی کی ملازمت چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے۔

وزارت محنت کے ڈپٹی چیف کمشنر اے انجانپا نے ایمیزون کی

سینئر پبلک پالیسی مینیجر سمیتھا شرما کو ملازمین کی انجمن

NITES کے ساتھ سماعت کے لیے طلب کیا تھا۔ سماعت میں کمپنی

نے دعویٰ کیا کہ ملازمین کی جانب سے اخراج رضاکارانہ تھا اور

ملازمین پر مستعفی ہونے کے لیے کوئی غیر ضروری دبا ﺅ نہیں ڈالا گیا۔

ملازمین کے نمائندے سماعت میں شریک نہ ہو سکے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ اجلاس دو سے تین ہفتوں میں دوبارہ بلایا جائے گا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بھارت کو بڑا دھچکا، ایمیزون نے ، بھارت کو بڑا دھچکا، ایمیزون نے

===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: