بین الاقوامیتازہ ترینجنوبی ایشیاسائنس و ٹیکنالوجی

بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کا بلند و بانگ دعویٰ ٹُھس، تجرباتی ڈرون تباہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نئی دہلی: بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت

بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت اور اس کے جنگی استعمال سے فوجی استعداد میں اضافے کا خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب ریاست کرناٹک میں جنگی استعمال کے لیے تیار کردہ بغیر پائلٹ والا ڈرون ٹرائل کے دوران ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مقامی سطح پر تیار کیا تھا۔

بھارتی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے بلند و بانگ دعوے بھی کیے تھے۔

مگر بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت اور اس کے جنگی استعمال سے فوجی استعداد

میں اضافے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ماتحت ادارے کا تیار کردہ

ڈرون آزمائشی پرواز کے دوران ہی کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے حادثے

کے وقت کھیت میں کوئی کسان موجود نہیں تھا، اس لئے کسی جانی نقصان سے بچت ہو گئی۔

وزارت دفاع اور ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

ٹیکنالوجی میں مہارت کے دعویدار بھارت کو اب تک حادثے کی درست وجہ کا بھی پتا نہ چل سکا۔

ڈرون کے کھیت میں گرنے کے بعد مقامی آبادی نے فوج کو اطلاع دی تھی۔

بڑی تعداد میں کسان اور مقامی افراد اپنی فوج کی ناکامی کو دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔

حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

جس کے نتائج آنے کا ہر کوئی منتظر نظر آتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے