بھارت میں گائو ماتا اور بیل کی دو حیران کن و دلچسپ ویڈیوز کے چرچے

نئی دہلی: جے ٹی این پی کے نیو ز: بھارت میں گائو ماتا اور بیل

بھارتی ریاست آندھرا پردیشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ایک رہنما کو گائے کے لات مار نے، جبکہ ایک بڑے سینگوں والے خطرناک بیل کے اچانک ایک شادی ہال میں جا گھسنے کے واقعات نے سب کو حیران کر دیا، دونوں دلچسپ واقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرال ہو گئیں، دیکھنے والے صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ۔

مفرور ملزم کو سوشل میڈیا پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بی جے پی

کے ایک رکن پارلیمان کو دو بار گائے کی لات پڑتے دیکھا جا

سکتا ہے، یہ ویڈیو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کی ہے۔

راجیہ سبھا کے رکن ایل نرسمہا را مرچی مارکیٹ میں ایکسپورٹرز

کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے لیے پہنچے، تو انھوں نے ایک گائے

کی پوجا کی غرض سے قریب جا کر اس پر ہاتھ پھیرنا اور اس کے

سامنے جھکنا چاہا۔ تاہم جیسے ہی بی جے پی رکن پارلیمنٹ گائے کے

پاس آئے، گائے نے ایک لات مار دی جو انھیں ران پر لگی۔

چوہے ماریں، لاکھوں ڈالر سالانہ کمائیں، اشتہار جاری

ان کیساتھ کھڑے افراد نے انھیں فورا سنبھالنا چاہ لیکن نرسمہا را نے کہا

کہ وہ ٹھیک ہیں، کوئی بات نہیں، یہ کہہ کر وہ دوبارہ گائے کے قریب

آنے لگے تو ایک بار پھر گائے نے ان کی طرف لات اچھال دی، حالانکہ

اس بار گائے کی دیکھ بھال کرنے والے نے گائے کی گردن کی رسی بھی پکڑ لی تھی۔

ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے گائے کو صرف بی جے پی رکن ہی پسند نہ آئے ہوں۔

گائے پر سیاست کرنیوالی پارٹی کے سینئر لیڈر کیساتھ گائے کے اس سلوک پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے

کیے جا رہے ہیں۔

جانیئے امریکہ میں ننھے گلہری اور کاغذی جہاز کے کارنامے

سوشل میڈیا پر وائرال ہونیوالی بھارت ہی کی دوسری ویڈیو میں مشتعل بیل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جیسے وہ پورے نظام کو ختم کرنا چاہتا ہو،

اس ویڈیو میں ایک بڑے سینگوں والا خطرناک بیل اچانک ایک شادی ہال میں جا گھسا۔

ہال میں موجود باراتیوں نے جب یہ منظر دیکھا تو تو وہ اپنے بچوں کو لے کر ایک جانب ہو گئے

اور بیل پورے ہال میں دندناتا ہوا پھرتا رہا اور من مانی کرتے ہوئے کسی کو بھی خاطر میں نہ لایا۔

نریندر سنگھ نامی ٹویٹر صارف کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو

اس ویڈیو کے آغاز میں ایک خوبصورت شادی کا پنڈال دکھایا گیا ہے جہاں

ایک بپھرا ہوا بیل داخل ہو گیا اور ادھر ادھر دوڑنے لگا، ہال کی میزوں پر

مہمانوں کی تواضع کیلئے مزیدار پکوان اور مشروبات رکھے ہوئے ہیں۔

’کھانے کا بل 6 لاکھ درہم سے بھی زیادہ‘

اسی افراتفری کے عالم ایک نوجوان اس بیل کی توجہ ہٹانے اور اس کو وہاں

سے بھگانے کیلئے ہاتھ سے اشارہ کرتا ہے لیکن وہ بجائے ڈرنے کے اسی پر

حملہ آوار ہو جاتا ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ نوجوان بچ کر ایک طرف ہوجاتا ہے۔

کچھ دیر بعد ہی بیل خود ایک اسٹال کی جانب جاتا ہے اور وہاں سے ہوتے ہوئے

باہر کی جانب نکل جاتا ہے جس پروہاں موجود لوگ سکھ کا سانس لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ اپ لوڈ کرنے والے صارف نے اس ویڈیو کے کیپشن میں

بن بلائے باراتی لکھا ہے، جس پر ہزاروں صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہاں یہ بات ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ کوئی بھی جانور انسانوں پر صرف اس

صورت میں حملہ کرتا ہے جب وہ خود کو کسی خطرے میں محسوس کرے یا پھر کسی گھبراہٹ کا شکار ہو۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بھارت میں گائو ماتا اور بیل ، بھارت میں گائو ماتا اور بیل ، بھارت میں گائو ماتا اور بیل ، بھارت میں گائو ماتا اور بیل

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: