بھارت میں کیڑوں کی عجیب اور خوف زدہ کرنیوالی بارش، لوگ مہبوت

نئی دہلی: بھارت میں کیڑوں کی عجیب

بھارت کی ریاست بہار میں خوفناک اور حیران کن منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب اچانک ہزاروں سفید رنگ کے کیڑے آسمان سے بارش کی طرح گرتے دکھائی دیئے، جس سے سڑک پر کیڑوں کی موٹی تہہ لگ گئی، اہل علاقہ یہ منظر دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے۔

پڑھیں : عجیب و غریب بچے کی پیدائش نے دجال کی یاد دلا دی

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیپال کی سرحد کے قریب واقع ریاست بہار میں بارش

کی طرح آسمان سے سفید رنگ کے کیڑوں کی اچانک بارش شروع ہونے کی شکل میں سامنے آیا۔

علاقے کے لوگ پہلے تو یہ منظر دیکھ کر ششدر رہ گئے پھر ان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کئی

لوگوں نے اس منظر کو اپنی موبائل فونز میں ویڈیو کی صورت میں محفوظ کر لیا اور بعدازاں اسے

سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا، پوسٹ کی جانے والی ان ویڈیوز کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ رہے ہیں۔

لاکھوں ویوز حاصل کرنےوالی ان ویڈیوز میں نامعلوم کیڑے سڑک کو بھرتے ہوئے دیکھے جا سکتے

ہیں۔ مقامی لوگ یہ سب کچھ دیکھ کر مبہوت رہ گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا کیڑے گرنے کی

وجہ کیا تھی یا وہ واقعی کیڑے تھے۔ نباتات کے ماہرین نے انکشاف کیا کہ بہار میں پیش آنیوالا واقعہ

” چنار” کے درخت کی ایک قسم کے ” پتے” ہو سکتے ہیں۔ یہ کیڑوں کی طرح ہوتے ہیں۔ اس لیے ہو

سکتا ہے کہ لوگوں کو لگا ہو کہ یہ کیڑے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بھارت میں کیڑوں کی عجیب ، بھارت میں کیڑوں کی عجیب

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: