بھارت میں مدد کے بجائے شہری زخمی لڑکی کی ویڈیو بناتے رہے

نئی دہلی (جے ٹی این پی کے) بھارت میں مدد کے بجائے

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ایک شہر میں کئی شہر ی بے ہوش کم عمر لڑکی کی مدد کے بجائے اس کی ویڈیو بناتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 13سالہ لڑکی کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک شخص کے ساتھ دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد اسے سرکاری گیسٹ ہاوس کے نزدیک زخمی حالت میں پایا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درجہ کرلیا ہے،

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

تاہم اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

اس واقعے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر موقع پر موجود لوگوں کے رویے

پر بھرپور تنقید کی جارہی ہے۔

واقعے کی ایک مزید ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لوگوں کی بیحسی کے بعد ایک پولیس اہلکار

لڑکی کو رکشے میں اسپتال منتقل کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں لڑکی کے ساتھ نظر آنے والے

شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: