بھارت میں ایک ساس کی بہو سے لازوال محبت، دوسری داماد کی ایما پر قربان

لاہور ( جے ٹی این پی کے خبر آئی ہے ) بھارت میں ایک ساس کی بہو

یہ ایک حقیقت ہے کہ ساس اور بہو کے رشتے کو اکثر معاشروں میں تنقید
کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، دونوں میں پیار و محبت کی مثالیں کم دیکھنے
کو ملتی ہیں، لیکن بھارت میں ساس اور بہو کے درمیان پیار کی ایک ایسی
سچی داستان سامنے آئی ہے کہ جسے پڑھ کر یقینا آپ حیران رہ جائیں گے
اور عش عش کر اُٹھیں گے، دوسری جانب بھارت ہی میں ایک اور ساس نے
داماد کے کہنے پر موت کو گلے لگا لیا، وجہ کیا بنی پڑھ کر آپ کی آنکھیں
پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔

کملا دیوی نے سنیتا کو مزید پڑھایا اور دوسری شادی بھی کروادی

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سیکار کی رہائشی
کملا دیوی نامی ساس نے اپنی بیوہ بہو سنیتا کو نہ صرف مزید تعلیم دلوائی
بلکہ اس کی دوبارہ شادی بھی کروادی۔ رپورٹس کے مطابق کملادیوی کے
چھوٹے بیٹے شبہم کی شادی 25 مئی 2016ء کو سنیتا سے ہوئی، تاہم شادی
کے بعد ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیٹا کرغزستان گیا لیکن
بدقسمتی سے 6 ماہ بعد برین اسٹروک کی وجہ سے اسکی موت ہو گئی۔

= یہ بھی پڑھیں = سندھ دھرتی کے 2 پریمی جوڑوں کی داستاں

کملا دیوی نے بہو کا بھرپور ساتھ دیا اور اسے مزید تعلیم دلوائی جس کی
وجہ سے سنیتا سکول میں لیکچرار مقرر ہوئی جبکہ شادی کے 5 سال بعد
گزشتہ ماہ اس کی دوبارہ شادی کروا کر اسے خوشی سے رخصت کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیتا کا کہنا ہے کہ شوہر کی موت کے بعد ساس
نے مجھے بیٹی جیسا پیار دیا جبکہ انہوں نے ایک نئی زندگی شروع کرنے
کیلئے میری دوبارہ شادی کروا دی جس پر میں بہت خوش ہوں۔

تامل ناڈو میں داماد کی سفاکی پر ساس نے خود کشی کرلی

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئمبتور میں گھر میں
جھگڑے کے دوران ساس نے داماد کے کہنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر
لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کئی دنوں سے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ
سسرال میں رہ رہا تھا، ملزم کا بیٹا پڑھائی کے بجائے ٹی وی دیکھ رہا تھا
جس پر ملزم کو غصہ آیا اور اس نے اپنے بیٹے کو پیٹنا شروع کر دیا۔

نواسے کو پٹتا دیکھ کر سُسر بھی گھر چھوڑ گیا

بیوی نے بیٹے کو مار سے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی
مارنا شروع کر دیا جس پر اس کے ساس، سسر نے بھی بیچ بچاؤ کرانے
کی کوشش کی۔ سسر نے داماد کو سمجھایا تو ملزم نے اپنے سسر پر تشدد
شروع کر دیا جس پر سسر ناراض ہو کر گھر چھوڑ گیا۔

ملزم کو گرفتار، مقدمہ درج کر لیا ہے، مقامی پولیس

پولیس کے مطابق ملزم نے ساس سے بھی لڑائی کی اور انہیں خود کشی
کرنے کا کہا جس پر ساس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا پاﺅڈر کھا لیا جس
سے اسکی حالت غیر ہو گئی، ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہلاک ہو گئی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم پیشے کے
لحاظ سے کسان بتایا جاتا ہے-

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،
جتن انتظامیہ

بھارت میں ایک ساس کی بہو ، بھارت میں ایک ساس کی بہو ، بھارت میں ایک ساس کی بہو

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: