بھارت، ریلوے سٹیشن میں نصب ٹی وی سکرینوں پر فحش مووی چل گئی

نئی دہلی: بھارت، ریلوے سٹیشن میں نصب

بھارت سے سرکار کی نااہلی و غفلت و لاپرواہی کی ایسی ایسی ہولناک خبریں آنا معمول کی بات ہے لیکن بھارتی ریاست بہار کے معروف ریلوے سٹیشن میں نصب ٹی وی کی بڑی سکرینوں پر اچانک پورن مووی چل پڑی اور حکام کئی منٹ تک غفلت کی نیند سوتے رہے۔

بھارت میں بجلی بحران، لوگ پیسے دیکر موبائل چارج کروانے پر مجبور

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ ریلوے سٹیشن پر درجنوں خواتین اور بچوں

کی موجودگی میں مسافروں کو اس وقت انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

جب وہاں نصب ٹیلی وژن سکرینوں پر اشتہارات کی جگہ فحش کلپس چل

پڑے، صبح ساڑھے نو بجے پیش آنے والے اس واقعے سے ریلوے انتظامیہ

غافل رہی، جبکہ تین منٹ تک پورن مووی کے کلپ چلتے رہے۔ مسافروں کے

احتجاج پر انتظامیہ حرکت میں آئی، ریلوے مسافروں نے گورنمنٹ ریلوے پولیس

(GRP) اور ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) میں شکایت درج کرا دی تاہم کسی

قسم کی کارروائی نہیں کی گئی، معاملہ سوشل میڈیا پر پہنچا تو بھارتی وزارت

ریلوے جاگ اٹھی اور سکرینوں پر اشتہارات چلانے کی ذمہ دار ایجنسی دتہ

کمیونیکیشن سے باز پرس کی گئی، بعدازاں پولیس نے کہا کہ ایجنسی کیخلاف

مقدمہ درج کر لیا گیا اور جرمانہ عائد کر کے بلیک لسٹ کر دیا گیا، ایجنسی کو

دیے گئے تمام ٹھیکے بھی منسوخ کر دیئے گئے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بھارت، ریلوے سٹیشن میں نصب ،

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: