بھارت، بیوی نے کی شوہر اور گرل فرینڈ کی دھلائی، طالبہ ہوئی قتل، ویڈیو وائرل

غازی آباد/چنئی: جے ٹی این پی کے نیوز: بھارت، بیوی نے کی شوہر اور

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں بیوی نے گرل فرینڈ کے ساتھ شاپنگ کرتے شوہر کی بازار کے بیچوں بیچ پٹائی،

جبکہ شہر چنئی میں سفاک شخص نے چلتی ٹرین کے آگے بی کام کی طالبہ کو دھکا دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے ایک مصروف

بازار میں بیوی کے ہاتھوں شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کی پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بیوی نے اپنی کچھ سہیلیوں کی ہمراہ شوہر کو گرل فرینڈ کیساتھ شاپنگ کرتے ہوئے پکڑا

اور سرِ عام دھلائی کی۔ بازار میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے پورا تماشہ دیکھا۔

گرل فرینڈ نے جب اپنے آشنا کو چھڑوانے کی کوشش کی تو خواتین نے اسے بھی مارا پیٹا۔

بیوی نے شوہر کیخلاف شکایت پولیس میں درج کروا دی جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نوجوان نے بی کام کی طالبہ کو چلتی ٹرین کے آگے پھینک دیا

بھارت کے شہر چنئی میں سفاک شخص نے چلتی ٹرین کے آگے بی کام کی طالبہ کو دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق واقعہ سینٹ تھامس ماﺅنٹ اسٹیشن پر پیش آیا،

جہاں چلتی ٹرین کے سامنے ملزم نے 20 سالہ طالبہ کو دھکا دے کر اس کی جان لے لی۔

مقتولہ پرائیویٹ کالج میں بی کام پارٹ ٹو کی طالبہ تھی،

جس شخص نے اسے مبینہ طور پر دھکا دیا اس کی شناخت 23 سالہ ستیش

کے طور پر ہوئی جو مفرور ہے۔ پولیس کے مطابق ستھیا ٹرین کا انتظار کر

رہی تھی جب ستیش اس کے قریب پہنچا اور اس کیساتھ جھگڑا کرنے لگا،

ستیش نے مبینہ طور پر اسے پٹری پر دھکیل دیا۔ ستھیا پہیوں کے نیچے

آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی، ستیش سٹیشن سے بھاگ گیا۔ قتل کے مقام پر

پہنچ کر ریلوے پولیس نے ستھیا کی لاش کو پٹریوں سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بھارت، بیوی نے کی شوہر اور , بھارت، بیوی نے کی شوہر اور , بھارت، بیوی نے کی شوہر اور

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: