بھارت اور جاپان کے سکولوں میں رفع حاجت، جنسی ہیجان سے بچاؤ کی انوکھی پابندیاں

نئی دہلی، ٹوکیو (جے ٹی این پی کے نیوز) بھارت اور جاپان کے سکولوں میں

بھارت میں جہاں بیت الخلاء کا مسئلے کی وجہ سے سکول جانیوالی لڑکیوں کا
رفع حاجت سے بچنے کیلئے دن بھر پانی نہ پینے کا انکشاف ہوا ہے، وہیں جاپان
کے بعض سکولوں نے لڑکوں میں جنسی ہیجان کا باعث بننے کے پیش نظر طالبات
پر ” پونی ٹیل ” بنا کر سکول آنے پر پابندی لگا دی ہے۔

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بیت الخلاء کا مسئلہ سکول کی بچیوں کیلئے زندگی
کا سب سے بڑا بن گیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں 90 فیصد
لڑکیاں دن بھر پانی نہیں پیتی کیونکہ بیت الخلا نہیں اگر ہیں تو بند یا بیکار ہیں۔ لڑکیاں
رفع حاجت نہ کرنا پڑے اسی لیے نیچر کال کو روکتی ہیں اور گھر آ کر ہی بیت الخلاء
استعمال کرتی ہیں یا گھر آ کر ہی پانی پیتی ہیں۔

جاپان کے سکولز میں قواعد و ضوابط پر سخت عملدرآمد معمول

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے سکولوں میں قواعد و ضوابط کا سختی
سے خیال رکھا جاتا ہے، تاہم بعض سکولوں نے کچھ ایسی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں
جسے سن کر آپ کو حیرانی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپان کے جنوبی شہر
فوکوکا کے بعض سکولوں نے طالبات کے پونی ٹیل ہیئر اسٹائل پر پابندی عائد کر رکھی
ہے۔

پونی ٹیل بنانے پر پابندی کا مقصد جنسی ہیجان کا تدارک

پونی ٹیل پر پابندی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس سے گردن کے پیچھے کا حصہ
نمایاں ہوتا ہے جو کہ سکول میں پڑھنے والے لڑکوں میں جنسی ہیجان کا باعث بن
سکتا ہے اور اس حوالے سے لڑکوں نے شکایات بھی کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق
جاپان کے اکثر سکولوں میں اور بھی بہت سی پابندیاں عائد ہیں جو کہ سننے میں
انتہائی عجیب لگتی ہیں، جیسا کہ اسکرٹ کا سائز، بھنووں کا انداز ، زیر جامہ
( انڈر گارمنٹ ) کا رنگ اور موزوں کا رنگ جیسی پابندیاں شامل ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

بھارت اور جاپان کے سکولوں میں ، بھارت اور جاپان کے سکولوں میں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: