بھارتی کرکٹ بورڈ پی سی بی ہائبرڈ ماڈل بھی ماننے سے مُکر گیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ پی سی بی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کے لئے رضامند نہیں ہوئی، بی سی سی آئی ایشیا کپ کو کسی ایک نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جے شاہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ایشیا کپ کو سری لنکا منتقل کیا جائے

اور فی الحال بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

دریں اثنا ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے

شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ جے

شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک یا ممالک اور شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ

آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر کیا جائیگا، جسمیں ایشین کرکٹ کونسل کی اعلیٰ شخصیات شرکت

کریں گی۔ ابھی تک ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم آئی پی ایل میں

مصروف ہیں، تاہم سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کرکٹ بورڈ کی سرکردہ شخصیات 28 مئی

کو ہونے والا آئی پی ایل فائنل دیکھنے آ رہی ہیں، ہم بات چیت کریں گے اور اسی دورانیے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: