بھارتی مسلم اتھلیٹ صوفیہ خان شوہر کی حوصلہ افزائی سے بنیں عالمی ریکارڈ ہولڈر
ممبئی ( جے ٹی این پی کے ) بھارتی مسلم اتھلیٹ صوفیہ خان شوہر
بھارت کی مسلمان اتھلیٹ صوفیہ خان نے 111 روز میں بھاگ کر 6 ہزار کلو میٹر
سے زائد فاصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی
کے مطابق صوفیہ خان نے 16 دسمبر 2020ء کو نئی دہلی سے دوڑنے کا سلسلہ
شروع کیا تھا اور مختلف شاہراہوں پر بھاگ کر 110 دن ، 23 گھنٹے اور 24 منٹ
میں 6 ہزار 2 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔
صوفیہ کے شوہر نے سارے سفر میں انکی خوراک و شیڈول کا خیال رکھا
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایک سال بعد صوفیہ خان کے نام یہ ریکارڈ کیا۔
6 ہزار کلو میٹر طویل دوڑ کے لیے صوفیہ خان کو ان کے شوہر کی مسلسل مدد
حاصل رہی، صوفیہ کے دوڑتے وقت وہ بھی اپنی گاڑی چلاتے ہوئے ان کے ہمراہ
ہوتے تھے۔ صوفیہ کے شوہر ہی اس سارے سفر میں ان کی خوراک اور شیڈول کا
پورا خیال رکھتے تھے۔
بڑی تعداد میں لوگوں نے انکی ہمت بندھائی، صوفیہ خان
اپنے سفر کے حوالے سے صوفیہ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی کوشش کے دوران
کہیں بھی ہار ماننے کا نہیں سوچا، اس دوڑ کے دوران انہیں بہت زیادہ چوٹیں آئیں
لیکن ان کی پوری توجہ اپنا ہدف کم سے کم وقت میں مکمل کرنے پر تھی۔ صوفیہ
خان نے کہا کہ اپنا مقصد حاصل کرنے کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کی
ہمت بندھائی۔ کئی شہروں میں لوگوں نے بھاگ کر اور سائیکل چلا کر ان کے عزم
کو مزید پختہ کیا۔ بھارتی ایتھلیٹ نے کہا کہ اپنے سفر کے دوران کئی بار ہم نے ہوٹلوں
کا رخ کیا اور دو راتیں ہمیں سڑک کنارے پناہ گاہوں پر سونا پڑا لیکن زیادہ تر لوگوں
نے ان کے رات کے قیام اور کھانے کے لیے اپنے گھروں میں مدعو کیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
بھارتی مسلم اتھلیٹ صوفیہ خان شوہر ، بھارتی مسلم اتھلیٹ صوفیہ خان شوہر