بھارتی شہر لدھیانہ کی عدالت میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک
بھارتی لدھیانہ میں دھماکہ
لدھیانہ (جے ٹی این پی کے) بھارتی پنجاب کے شہرلدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں دھماکے
سے2افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے ‘ دھماکہ کمپلیکس کی پہلی منزل کے واش روم میں ہوا‘شیشے
ٹوٹ گئے ‘پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں بھارتی میڈیا کے مطابق
دھماکہ صبح کے وقت لدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک
اور4شدید زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے
مطابق دھماکہ کمپلیکس میں واقع ایک بلڈنگ کی پہلی منزل پرواقع واش روم میں ہوا۔ دھماکے کی
شدت سے شیشے ٹوٹ گئے اوردروازوں کوبھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا
ہے اور دھماکے کی جگہ موجود افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس واقعہ میں دو لوگوں کے
مارے جانے کی خبر ہے۔ اس کے علاوہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ
جس جگہ پر دھماکہ ہوا وہاں کی کھڑکی بھی اکھڑ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاں دھماکہ ہوا وہیں
ججوں کا کمرہ بھی ہے۔ یہ بم عمارت کے باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا۔ خوش قسمتی سے عدالت
میں ہجوم کم تھا کیونکہ آج عدالت میں وکلاء کی ہڑتال تھی ورنہ کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو سکتے
تھے۔
ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں