بین الاقوامیتازہ ترینکشمیر،گلگت بلتستان

بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی جاری ، 4 نہتے کشمیری نوجوان شہید

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

سرینگر (جے ٹی این پی کے) بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی جاری

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران پلوامہ ،گاندر بل اور کپواڑہ اضلاع میں مزید چار کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔

سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے دو نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے چیو ہ

کلاں ، ایک نوجوان کو ضلع گاندر بل کے علاقے نونار جبکہ ایک اور کو ضلع کپواڑہ کے علاقے

راجورمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔

آخری اطلاعات تک ان علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔

ان شہادتوں کے نتیجے میں گزشتہ تین روز کے دوران مقبوضہ علاقے میں شہید ہونیو الے نوجوانوں

کی تعداد بڑھ کر7 ہو گئی۔

بھارتی فوجیوں نے جمعرات کو دو نوجوانوں کو شوپیاں جبکہ ایک کو سرینگر میں شہید کیا تھا۔

بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) کے اہلکاروں نے

بھارتی فوجیوں کے ہمراہ ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں ایک مدرسے پر چھاپہ مار کر

طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مدرسے کو سیل کر دیا۔

بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی جاری

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے