بھارتی عدالت نے خواتین وکلا کے لیے انوکھا حکم نامہ جاری کردیا
ممبئی (جے ٹی این پی کے) بھارتی عدالت نے خواتین وکلا
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی عدالت نے خواتین وکلا کے لیے انوکھا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے زلفیں سنوارنے سے منع کردیا ہے۔
میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ضلعی عدالت نے خواتین وکلا کو
دوران سماعت بال سنوارنے سے منع کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی عدالت نے اس حوالے سے 20 اکتوبر کو ایک نوٹس بھی چسپاں کیا ہے
جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مسلسل نوٹس کیا گیا ہے خواتین وکلا دوران سماعت بال سنوارتی ہیں
جس کی وجہ سے عدالتی کام میں خلل پیدا ہوتا ہے لہذا اس سے گریز کریں،
یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پر ہندوؤں کے مظالم
عدالتی حکم نامے کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی جس پر صارفین
نے کڑی تنقید کی جب کہ اس تصویر کو بھارت کے سینئر وکیل اندراجے سنگھ کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر نوٹس کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ضلعی عدالت نے اس نوٹس کو واپس لے لیا
جس پر اندراجے سنگھ نے سوشل میڈیا صارفین کا بھی شکریہ ادا کیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،