بھارتی شہری پتہ بتائیں، 13.50کروڑ روپے انعام پائیں

کینبرا(جے ٹی این پی کے) بھارتی شہری پتہ بتائیں
آسٹریلوی پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث بھارتی کا پتہ بتانے والے کو ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی پولیس کو خاتون کے قتل میں ملوث ایک بھارتی شہری کی تلاش ہے جس کا پتہ بتانے والے کو 6 لاکھ 33 ہزار ڈالر یعنی (ساڑھے 13 کروڑ پاکستانی روپے)انعام دیا جائیگا۔


ملزم کا نام راجویندر سنگھ ،مقتول لڑکی کا نام ٹویا کورڈنگلی

رپورٹ کے مطابق ملزم کا نام راجویندر سنگھ ہے جس کی عمر 38 برس بتائی گئی ہے جبکہ ملزم پر 24 سال کی لڑکی ٹویا کورڈنگلی کے قتل کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجویندر سنگھ کوئینز لینڈ کے ایک ہسپتال میں بطور میل نرس کام کرتاتھا ۔
ہلاک ہونیوالے لڑکی کی لاش وینگٹی کے ساحل سے برآمد ہوئی تھی جو وہاں اپنے پالتو کتے کو چہل قدمی کیلئے لے کر گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے جس دن لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تو اسوقت راجویندر سنگھ کیرنس سے

سڈنی گیا ہواتھااور پھر ایک دن بعد وہ انڈیا فرار ہوگیا۔


کوئینز لینڈ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی انعامی رقم


ڈپٹی پولیس کمشنر ٹریسی لنفورڈ نے خدشہ ظاہر کیا کہ راجویندر سنگھ بھارت میں موجود ہے ،
انہوں نے بتایا کوئینز لینڈ کے تین پولیس افسربھی اسوقت بھارت میں موجود ہیں

جو انڈین حکام کیساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔
واضح رہے کوئینز لینڈ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی انعامی رقم ہے جو
پولیس کی جانب سے معلومات فراہم کرنیوالے کو دی جائیگی

جبکہ اس رقم کی منظوری پولیس کے منسٹر نے دے دی ہے۔

بھارتی شہری پتہ بتائیں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: