تازہ ترینشوبز،فیشن

مسلمان مخالف فلم پر بھارتی تھیٹر میں ‘ پاکستان زندہ باد ‘کے نعرے لگ گئے

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

تلنگانہ (جے ٹی این پی کے) بھارتی تھیٹر میں ‘ پاکستان زندہ باد

بھارت میں مسلمان مخالف فلم ‘دی کشمیر فائلز ‘ کی نمائش کے دوران مسلمان نوجوانوں نے ‘ پاکستان زندہ باد ‘ کے نعرے لگادیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے ایک سنیما میں مبینہ طور پر دو نوجوانوں کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر زدوکوب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سنیما میں پاکستان زندہ باد کے نعرے سن کر بھارتی ناظرین بپھر گئے

اور مسلمان نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

صورتحال بگڑنے پر تھیٹر انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا

تاہم دونوں نوجوان بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے

جب کہ پولیس نے بھی صورتحال کو فوری کنٹرول کرلیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے

جس میں چند لوگوں کے درمیان بحث و مباحثہ سنا جاسکتا ہے

جب کہ اسی دوران ایک شخص دوسرے کے ساتھ مار پیٹ بھی کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ فلم دی کشمیر فائلز کو جہاں ایک طرف پسند کیا جارہا ہے

وہیں مداحوں کی جانب سے فلم کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے فلم سازوں پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

بھارتی تھیٹر میں ‘ پاکستان زندہ باد

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے