بھارتی اداکارہ بٹوہ چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں

کولکتہ (جے ٹی این پی کے) بھارتی اداکارہ بٹوہ چوری کرتے ہوئے

بنگالی اداکارہ روپا دتہ کو بھارتی شہر کولکتہ میں انٹرنیشنل کتب میلے میں بٹوے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی ویڑن اداکارہ روپا کو ہفتے کے روز اس وقت حراست میں لیا گیا

جب پولیس اہلکار نے انہیں ایک بٹوے کو کوڑے دان میں پھینکتے ہوئے دیکھا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی

تو ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا تاہم تلاشی کے دوران روپا کے بیگ سے کئی بٹوے اور 75 ہزار

بھارتی روپے نقد ملے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ روپا سے مزید تقتیش کی جارہی ہے اور معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا ان کے

ساتھ کوئی گروہ ملوث تو نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روپا نے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا

غلط الزام لگایا تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ روپا سے مزید تقتیش کی جارہی ہے.

بھارتی اداکارہ بٹوہ چوری کرتے ہوئے

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: